بریکنگ نیوز

پیپلز پارٹی آج پھر تاریخ رقم کرنے جا رہی ہے

e83a6961-3924-4a49-91b6-4f4a8463dbd5.jpg

تحریر: رب نواز بلوچ

پیپپلز پارٹی پاکستان کی واحد جمہوری جماعت ہے، جس کی بنیاد عوام کی فلاح و بہبود کیلئے رکھی گئی۔ پیپلزپارٹی نے سیاست کو ڈرائنگ روم سے باہر نکالا، عوام کو ووٹ کی طاقت سے آگاہ کیا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے. شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جس انداز سیاست کا انتخاب کیا وہ عوام تھی عوام کی خدمت۔ شہید بھٹو نے سب سے پہلے بے آئین ملک کو آئین دیا، ہاری ہوئی جنگ کو ٹیبل پر جیتا، نوے ہزار فوجیوں کو انڈیا سے آزاد کروایا، اپنی زمین واپس لی، ایٹمی پروگرام، زرعی اصلاحات، خارجہ پالیسی کا نئے سرے سے جائزہ لے کر درست سمت پر ڈال دیا، اسلامی ممالک کو اکٹھا کیا، اور بہت سارے کارنامے اگر لکھے تو بہت کالم لکھنے پڑسکتے ہیں۔

پھر بھٹو صاحب کو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی سزا دی گئی، اور بھٹو کو شہید کر دیا گیا۔

ملک کو ایک بار پھر اندھیروں کے طرف دھکیلا گیا، گیارہ سال ملک کو اس راستے پر گامزن کر دیا گیا، جس کی سزا اب پورا ملک اور اس کے عوام بھگت رہے ہیں۔

پھر بینظیر بھٹو کو 1988 میں گیارہ سال بعد بکھرا ہوا ملک ملا، بینظیر بھٹو نے میزائل ٹیکنالوجی، زرعی اصلاحات، بجلی کے منصوبوں کے علاوہ اس ملک کی 52 فیصد آبادی خواتین کیلئے بہت سارے اقدامات کئے جن میں فرسٹ وومن بنک، وومن پولیس سٹیشنز وغیرہ قابل ذکر ہیں، اس کے علاوہ پیپلزپارٹی نے خواتین کو ملکی سیاست میں برابری کی بنیاد پر کچھ مواقع فراہم کیئے، اسلامی دنیا اور پاکستان کی پہلی عورت وزيراعظم، پہلی عورت وزیر خارجہ، پہلی عورت سپیکر قومی اسمبلی، پہلی عورت گورنر اور اب پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تھر کے دور دراز پسماندہ علاقے سے ایک غریب گھرانے میں پیدا ہونے والی سوشل ورکر ہندو لڑکی کرشنا کماری کو ملک کے اعلی ترین ایوان سینیٹ کے انتخابات کے لئے نامزد کیا ہے، جو کہ ایک منفرد واقعہ ہے، یہ صرف پیپلزپارٹی ہی ہے جو کے عام ورکر جو کہ دور دراز علاقوں سے ہیں، کو بھی اعلی ایوانوں میں پہنچاتی ہے۔

وہ مسلمان ہو یا غیر مسلم، کیونکہ پیپلزپارٹی قائداعظم کے پاکستان (جس کیلئے قائد اعظم نے کہا تھا کہ اس ملک میں سب آزاد ہیں، اس ملک میں سب برابر کے شہری ہیں) کیلئے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے. پیپلز پارٹی ملک میں پہلی بار سینیٹ میں جنرل نشست پر ایک شیڈول کاسٹ ہندو کو منتخب کرا چکی ہے، اب کرشنا کماری کو نامزد کیا ہے۔

یہ اعزاز صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی کو حاصل ہے کیونکہ پیپلز پارٹی ہی جمہوری اور عوامی جماعت ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ