بریکنگ نیوز

شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 2 بجے تک ملتوی

nab.jpg

اسلام آباد: احتساب عدالت میں وکیل نواز شریف خواجہ حارث کی عدم حاضری کے بعد شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر احتساب سے واپس روانہ ہو گئے۔

نواز شریف کے خلاف تین، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایک ریفرنس کی سماعت ہو گی۔ غیر ملکی گواہوں کا وڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کی تاریخ کا بھی تعین ہو گا۔ نواز شریف 16ویں مرتبہ احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔ کیس میں استغاثہ کے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کے علاوہ ایون فیلڈ پراپرٹیز کے ضمنی ریفرنس شامل کیے گئے ہیں۔ العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی 27 ویں، فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کی 24 ویں سماعت ہو گی۔ تینوں ریفرنسز میں مجموعی طور پر 39 میں سے 24 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر نیب کے برطانیہ میں مقیم دو غیر ملکی گواہوں راجا اختر اور فرانزک ایکسپرٹ رابرٹ ریڈلی کی وڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرنے کی درخواست منظور کی تھی۔ دونوں گواہوں کا بیان لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن سے ریکارڈ کیا جائے گا۔ تاریخ کا تعین نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث سے مشاورت سے ہو گا۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ