بریکنگ نیوز

الیکشن کمیشن: رابطہ کمیٹی کی پارٹی رجسٹریشن خالد مقبول کے نام کرانیکی درخواست

427441_28411846.jpg

کراچی: متحدہ والوں نے 7 روزہ فلم سازی کے بعد اب تیراندازی شروع کر دی ہے۔ متحدہ میں کھینچا تانی نئے دور میں داخل ہو گئی۔ بہادر آباد گروپ پارٹی رجسٹریشن خالد مقبول صدیقی کے نام کرانے اور انتخابی نشان پتنگ لینے الیکشن کمیشن پہنچ گیا۔

بہادرآباد والوں کی الیکشن کمیشن میں درخواست
ایم کیو ایم پاکستان میں 2 دھڑوں کے قیام کے بعد انتخابی نشان اور پارٹی رجسٹریشن کے لئے کھینچا تانی میں مضبوط پوزیشن کے حامل بہادر آباد گروپ نے الیکشن کمیشن میں سینیٹ کے ٹکٹ کے محاذ پر شکست دینے کے بعد فاروق ستار سے پارٹی کا انتخابی نشان پتنگ چھیننے کی تیاری بھی کر لی ہے۔ الیکشن کمیشن میں پارٹی رجسٹریشن خالد مقبول صدیقی کے نام کرنے کے لئے درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔

فاروق ستار کا رابطہ کمیٹی کیخلاف قانونی چارہ جوئی پر غور
ادھر، پی آئی بی والوں نے قانونی کارروائی کیلئے پر تول لئے۔ فاروق ستار کو سیاسی پیچے میں چرخی کے نشان پر اعتبار کرنا پڑ رہا ہے۔ ایم کیو ایم رہنماؤں کے بیچ سینیٹ کے ٹکٹ کے دنگل کے بعد اب انتخابی نشان کی جنگ شروع ہو گئی ہے۔ نئے تنازعہ کی وجہ پتنگ بن گئی ہے۔

پی آئی بی گروپ نے بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کے لئے کمر کس لی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے اجلاس اور فیصلوں کو غیرقانونی قرار دینے کے لئے الیکشن کمیشن کو درخواست بھجوانے کی تیاری کر لی ہے۔ قانونی چارہ جوئی کے لئے بھی مشاورت کی جا رہی ہے جبکہ معاملے کو عدالت میں لے جانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

فروغ نسیم کی فاروق ستار کو وارننگ
بیرسٹر فروغ نسیم کہتے ہیں متحدہ پاکستان کے دستوری سربراہ خالد مقبول صدیقی ہیں، فاروق ستار ماضی بن گئے ہیں، اجلاس بلانے یا رابطہ کمیٹی تحلیل کرنے کے مجاز فاروق ستار نہیں ہیں۔ انہوں نے کسی بھی غیرقانونی اقدام پر ڈاکتر فاروق ستار کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی وارننگ بھی دے دی۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ