بریکنگ نیوز

صحبت کا اثر

145075D3-BCD4-487A-AC7D-0CF097D4DB10.jpeg

تحریر عبدالرحمن
بلاول بھٹو ایسا نوجوان سیاسی راہنما دکھتا ہے جو شاید مشکل وقت میں بہتر فیصلے کر پائے۔ جس خوبصورتی سے وہ بہنوں، پھپھیوں اور نظریاتی ماسیوں کو چکر دے کر شادی سے بچتا آ رہا ہے۔ پھر معاملہ فہمی اور ذہانت کس پھل کو کہتے ہیں۔ لیکن جب بھی اس کے اردگرد کچھ کرداروں کو دیکھتا ہوں تو اس کے اور قوم کے مستقبل کے بارے میں ڈانواں ڈول ہو جاتا ہوں۔ ڈرتا ہوں وہ جوانی میں کہیں بوڑھا نہ ہو جائے اور قوم کا نوجوان قیادت کا خواب، خواب ہی رہ جائے۔ میرا خوف غلط بھی ہو سکتا ہے۔ یقینا عمر رسیدہ اور کہنہ مشق مشیران اسے کچھ تو گر سکھاتے ہوں گے۔ لیکن اکثریت کی رائے میں وہ عمر رسیدہ تو ہیں لیکن ان کی کہنہ مشقی مشکوک ہے۔ جو چند تجربہ کاری کے دعویدار ہیں بھی سب دعا گو ہیں۔ ان سے بلاول بھی بچے اور قوم کے مستقبل کی بھی اللہ خیر کرے۔
بلاول بے شک زرداری اور بھٹو کے وصفوں کا امین سہی لیکن صحبت کے اثر سے بچنا اس کے لیے بھی ممکن نہیں۔ ایک واقعہ یاد آتا ہے! 60 سال کے ایک بڈھے کی نوجوان دوشیزہ سے شادی کی خواہش پر اس نے دو شرطوں کے پورا کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔ پہلی! بابا شادی کے بعد اپنے ہم عمروں کے بجائے نوجوان لڑکوں کی بیٹھک کریگا۔ دوسری! گھر دروازے کے بجائے دیوار پھلانگ کر آئے گا۔ بوڑھے نے دونوں ہی مان لیں۔ شادی ہوگئی اور دونوں ہنسی خوشی رہنے لگے۔ اس دوران بابا لڑکوں کی محفل میں بیٹھتا اور واپسی پر کبھی دروازے کی طرف دیکھنے کی بھی زحمت نہ کرتا۔ یوں بڑے میاں شرطوں کی حکمت سمجھ گئے۔
اچانک بڈھے کی شامت آئی جب گئے دنوں کا ایک پرانا دوست اسے گھسیٹتے ہوئے اپنے ہم عمروں میں لے گیا۔ گپ شپ کیا تھی گوڈوں کے درد، کمر کے مہروں کے کھسکنے اور دل اور شوگر کے نسخوں سے ہوتی ہوئی بیوی بچوں کی بے رخی کی داستان تک جا پہنچی۔ دوستوں کے دکھڑے سن کے اٹھتے ہوئے نہ صرف اس کی اونہہ سی نکلی بلکہ کوئی سہارا لینے کو بھی جی چاہا۔ جان چھوٹی تو راستے میں دیوار پھلانگتے ہوئے ہڈی تڑوا بیٹھنے کے خوف نے آ گھیرا اور گھر کے دروازے پے دستک دے ڈالی۔ بیوی سب سمجھ گئی اور صلاتوں سناننے کے بیچ میں ہی فیصلہ بھی سنا دیا کہ تم نے شرطیں توڑی ہیں اس لیے آج باہر ہی رہو گے۔
اب اگر بلاول کھانستے، لنگڑاتے، اونہہ اور ہائے کرتے ہوئے کہنہ مشقوں کی صحبت میں رہے گا تو پھر قوم کی اس سے کسی دیوار پھلانگتے کی توقع ناجائز ہے۔ صحبت رنگ تو ضرور دکھاتی ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ