بریکنگ نیوز

پیرس میں 27 پاکستانی کمپنیوں کی اپنی مصنوعات کے فروغ کیلئے ٹیکس ورلڈفرانس 2018 میں شرکت

F67F43F6-DFA6-4BC8-B39A-DE17674C698C.jpeg

پیرس12 فروری 2018 (یاسر قدیر ) پاکستان کی 27 کپڑے کی صنعت سے تعلق رکھنے والی کمپنیاں پیرس میں منعقد ہونے والی ٹیکس ورلڈنمائش 2018 میں شرکت کر رہی ہیں۔ یہ کمپنیاں انتہائی اعلی معیار کی کپڑے کی مصنوعات جن میں دھاگہ، تیار شدہ کپڑے، اون سے بنی مصنوعات اور ڈینم شامل ہیں کو پیرس میں منعقد 4 روزہ 42ویں ٹیکس ورلڈ نمائش میں بھرپور شرکت کر رہی ہیں۔

سفیر پاکستان بناب معین الحق نے پاکستانی سٹالز کا دورہ کیا اور مختلف کمپنیوں کے مالکان سے فرداً فرداً ملاقاتیں کیں۔ سفیر پاکستان نے نمائش میں رکھی گئی دھاگے، کاٹن کی مصنوعات، اور جینز کی تعریف کی جو کہ خاص طور پر یورپی خریداروں کے ذوق اور ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی تھیں۔

سفیر پاکستان نے نمائش کنندگان سے ملاقاتوں کے دوران ان سے معلومات اور تجاویز بھی حاصل کیں تاکہ پاکستانی کمپنیوں کی اس قسم کی آئندہ ہونے والی نمائشوں میں بھرپور طریقے سے پاکستان کی نمائندگی کی جا سکے۔

سفیر پاکستان نے پاکستان فرانس کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس تجارت میں اضافہ سفارت خانہ پاکستان کی طرف سے 2016 میں متعارف کی جانے والی معاشی سفارت کاری کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2016 میں پاکستان کی فرانس کو برآمدات میں 16 فیصد اضافہ ہوا تھا۔ جبکہ سال 2017میں دو طرفہ تجارت میں قابل قدر اضافے کی توقع ہے جو کہ انتہائی مثبت پیشرفت ہے۔

بعد میں سفیر پاکستان نے جناب مائیکل سکارپ صدر ٹیکس ورلڈ سے بھی ملاقات کی اس ملاقات کے دوران پاکستان کی کمپنیوں کی طرف سے ٹیکس ورلڈ نمائش میں شمولیت کیلئے جو کہ سال میں دو دفعہ لگتی ہے اس میں مزید بہتری لانے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔

پاکستان کی اعلی شہرت یافتہ کمپنیوں جن میں نشاط ملز، کوہ نور، سفائر، کمال لمیٹڈ، صدیق سنز اور ماسٹر ٹیکسٹائلز شامل ہیں نے اپنے انتہائی شاندار سٹال لگائے تھے۔ جن کی وجہ سے انہیں خریداروں کو راغب کرنے میں انتہائی مدد ملی۔

ٹیکس ورلڈ جس کا انعقاد سال میں دو مرتبہ کیا جاتا ہے میں یورپ سے تعلق رکھنے والے فیشن انڈسٹری کے چیدہ چیدہ افراد شرکت کرتے ہیں اور یہ نمائش ٹیکسٹائل کی صنعت سے تعلق رکھنے والے فروخت کنندگان اور خریداروں کیلئے انتہائی تیز ترین اور موثر ذریعہ ہے۔

مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے ہزار سے زائد فروخت کنندگان اس نمائش میں شرکت کر رہے ہیں۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ