بریکنگ نیوز

قیادت اور انتخابی نشان کی جنگ، دونوں دھڑے اصل متحدہ کے دعویدار

427597_52190414.jpg

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کس کی؟ پی آئی بی اور بہادر آباد میں ایک اور جنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر کے طور پر الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔ ایم کیو ایم بہادر آباد کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں اصل اور نقل ایم کیو ایم کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔

پی آئی بی گروپ
ایم کیو ایم کس کی؟ بہادر آباد اور پی آئی بی گروپ کے درمیان ایک اور جنگ چھڑ گئی ہے۔ 12 فروری کو بہادر آباد گروپ نے کنوینر کی تبدیلی کی درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرائی تو 13 فروری کو پی آئی بی بھی میدان میں آئی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کنوینر کی حیثیت سے الیکشن کمیشن کو درخواست لکھ دی جس میں 11 فروری کے جنرل ورکرز اجلاس میں رابطہ کمیٹی کو تحلیل کرنے اور 17 فروری کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا گیا۔ درخواست کے ساتھ جنرل ورکرز اجلاس میں منظور ہونے والی قراردادیں بھی جمع کرائی گئیں جبکہ الیکشن کمیشن کو جنرل ورکرز اجلاس کے ویڈیو ثبوت بھی فراہم کئے گئے۔

بہادرآباد گروپ
دوسری جانب، ایم کیو ایم بہادر آباد بھی فل ایکشن میں نظر آ رہی ہے۔ 16 فروری کو عیدگاہ گراؤنڈ ناظم آباد میں جنرل ورکرز اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم بہادر آباد کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کون سی ایم کیو ایم اصلی ہے؟ اس کا فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔

ایم کیو ایم بہادر آباد کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم اپنے پارٹی آئین کے مطابق فیصلے کرے گی، الیکشن کمیشن کا پہلے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا مؤقف درست نہیں، متحدہ تانگہ پارٹی نہیں، 22 اگست کے بعد ندیم نصرت کو ہٹا کر فاروق ستار کنوینر بنے تب بھی انٹرا پارٹی الیکشن نہیں ہوئے تھے۔

میئر کراچی کی میڈیا سے بات چیت
ادھر، وسیم اختر اشاروں میں بات کرنے لگے۔ پی آئی بی والوں پر بلدیاتی نمائندوں کو اجلاس میں شرکت سے روکنے کا الزام لگا دیا، کہتے ہیں تحریک عدم اعتماد سے نہیں ڈرتا۔ میئر کراچی نے سرکاری افسروں کو سیاست نہ کرنے کی وارننگ بھی دے دی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑوں میں سے پتنگ کس کی کٹی اور کون بازی مارے گا؟ اس کا فیصلہ الیکشن کمیشن ہی کرے گا۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ