بریکنگ نیوز

‘دہشتگردی کیخلاف بلا تفریق جنگ لڑی، پاکستان کو ڈرانا، دھمکانا غیر مفید ہوگا’

427682_77484321.jpg

لندن: وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے امریکا کی پاکستان میں یکطرفہ کارروائی دو طرفہ تعلقات کے لیے ریڈ لائن ہو گی، پاکستان کو ڈرانا، دھمکانا غیر مفید ہوگا۔

وزیر داخلہ احسن اقبال نے لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا افغانستان میں ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالا جاتا ہے، دہشتگردی کے مسئلہ کے حل کے لیے عسکری کے ساتھ سیاسی حل بھی ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کیلئے عالمی برادری کے ساتھ مل کرکام کرنے کو تیار ہے، امریکا سے باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستانی مفادات کیخلاف کوئی سازش یا کوشش ہوئی تو جواب دیاجائے گا، پاکستان امداد نہیں تجارت چاہتا ہے، ترقیاتی شراکت داری کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا دہشتگردی کیخلاف سب سےزیادہ قربانیاں پاکستان نے دیں، گزشتہ چند سال میں پاکستان نے 60 ہزار سے زائد جانیں دیں، دہشتگردوں سے جنگ میں پاکستانی معیشت کو 25 ارب ڈالر سے زائد نقصان اٹھانا پڑا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کیلئے ضروری ہے پاکستان اور امریکا مل کر کام کریں، پاکستان ہمسایہ ممالک سے اچھے اور مثالی تعلقات کا خواہشمند ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں معمولی امریکی امداد ملی، دہشتگردی کیخلاف جنگ امریکی امداد کیلئے نہیں بلکہ عوام کے تحفظ کیلئے لڑی۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ