بریکنگ نیوز

الیکشن ایکٹ کیس: کیا کسی چور کو بھی پارٹی سربراہ بنایا جا سکتا ہے؟ چیف جسٹس

175883_9258778_updates.jpg

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں الیکشن ایکٹ 2017 کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کیا کسی چور کو بھی پارٹی سربراہ بنایا جا سکتا ہے؟ جس پر وکیل سلمان اکرم راجہ نے جواب دیا پارٹی سربراہ بن سکتا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے استفسار کیا پارٹی سربراہ کے لیے کوئی اخلاقیات نہیں ہیں کیا ؟ پارٹی سربراہ پر بہت ذمہ داری ہوتی ہے، پارلیمانی سیاست میں پارٹی سربراہ کا کردار نہایت اہم ہے، پارٹی سربراہ براہ راست گورننس پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ وکیل سلمان کرم راجہ نے جواب دیا پارلیمانی پارٹی اپنے کام کا طریقہ کار خود اختیارکرتی ہے، آئین میں نااہل شخص کےحوالے سےقانون موجود ہے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کیا اگر قانون کالعدم ہو گیا تو سینیٹ امیدواروں کے ٹکٹس کا کیا ہوگا؟ کیا سینیٹ کا الیکشن دوبارہ ہوگا ؟ اگر ڈیکلیئر کر دیا کہ نا اہل شخص پارٹی سربراہ نہیں بن سکتا تو سینیٹ الیکشن پر کیا اثر ہوگا ؟ کیا قانون کالعدم ہونے پر واک اوور ہوگا؟ جب بنیاد ختم ہو جاتی ہے تو اس پر کھڑا ڈھانچہ بھی گر جاتا ہے۔ وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کا سیکشن 5 نرالا تھا، سیکشن 5 کے ذریعے پارٹی سربراہ کیلئے قدغن لگائی گئی، سیکشن 5 آرٹیکل 17 اور 19 کی خلاف ورزی تھا۔ وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا سیاسی جماعت کے اراکین پر اپنی مرضی کا سربراہ منتخب کرنے کی قدغن نہیں لگائی جا سکتی، آرٹیکل باسٹھ ون ایف کا اثر محدود ہے، اس کا اطلاق اراکین اسمبلی پر ہوتا ہے۔

سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات ایکٹ کے خلاف درخواستوں کی سماعت کل تک کے لئے ملتوی کر دی۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ