بریکنگ نیوز

خاموش جدوجہد

20a737fd-be7e-452f-b97e-28a677237b5a.jpg

تحریر: ربنواز بلوچ

میں نے کئی بار کہا آپ کچھ بولتے کیوں نہیں ؟ اپنے سیاسی مخالفین کو جواب کیوں نہیں دیتے جو آپکو پیچھے کرنے کے لئے دن رات ایک کیئے ہوئے ہیں۔ ایسے ایسے الزامات عائد کرتے ہیں، جن کا آپ کی ذات سے دور دور تک تعلق نہیں، آپ نہیں دیتے تو ہمیں دینا چاہیے۔ دو منٹ خاموش رہ کر میری طرف مسکرا کر جواب دیا آج خدا نے اس پارٹی کے ذریعے جو عزت بخشی ہے وہ میری محنت اور میری نیت کو دیکھ کر اور ایک بات یاد رکھنا کبھی مخالفین کی ذاتیات پر بات نہ کرنا اور تنقید سیاست کا حسن ہے۔ بولنے دو جو بولتا ہے ہمیں صبر کا پھل وقت دیگا، یہ بات کہ کر وہ چلے گئے۔

جی ہاں میں مخاطب تھا جامعہ کراچی میں ایم فل کے طالبعلم جاوید نایاب لغاری سے جن کا تعلق سندھ کے ضلع سانگھڑ سے ہے، جہاں برسوں فروعنیت کا دور رہا اور جیالوں کی نگاہیں کسی موسیٰ کے انتظار میں رہتی تھیں۔ وہاں کے جیالوں کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں پھر چاہے وہ ایم۔آر۔ڈی کی تحریک ہو یا مشرف کا سیاہ دور ہو جیالے جان دینے سے گریز نہیں کرتے تھے کٹنا لڑنا مرنا تو گویا ایسے تھا جیسے جیالوں نے عہد کر لیا تھا بھٹو خاندان کی قربانیوں کا قرض اُتارنے کا، اُن جیالوں میں ایک نوجوان جیالے کا شمار ہے جس نے اپنی ساری زندگی شاگرد جدوجہد کے نام وقف کردی پی ایس ایف سندھ کا سابقہ نائب صدر کامریڈ مرحوم حیدر خان لغاری جس نے بھٹو خاندان کے عشق میں ہر جنگ کا بہادری سے مقابلہ کیا قاتلانہ حملہ ہوا، ہتھیاروں سے لیس فنکشنل لیگ کی ریلی نے گھر پر اندھا دھند فائرنگ کر کے بزدلی کا مظاہرہ کیا مگر حیدر خان کی ہمت پست نہ ہوئی بھٹو ازم کی راہ میں ہر جنگ لڑی مگر افسوس طویل بیماری کی وجہ سے نوجوانی میں اپنی زندگی کی جنگ نہ جیت سکے، اُن کے گزر جانے کے بعد اُن کا سیاسی عَلم اُن کے چھوٹے بھائی جاوید نایاب لغاری نے اُٹھایا ،جاوید نایاب کی دن رات ایک کر دینے والی پارٹی کے لئے خدمات کو دیکھتے ہوئے پاکستان پپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے اُن کو پی پی پی یوتھ ونگ صوبہ سندھ کا صدر مقرر کیا۔ اس بات سے سندھ کا ہر روشن خیال نوجوان واقف ہے کہ جاوید نایاب لغاری ایک انتہائی محنتی، با کردار ، زمہ دار اور سیاسی سمجھ بوجھ والا انسان ہے، ہر جیالے کو ساتھ لیکر چلنا، اپنے آپ کو ایک ادنہٰ ورکر سمجھنا، پھر یوتھ ونگ کی زمہ داری ملتے ہی ایسے کارنامے سر انجام دیئے ہیں کہ سندھ کا ہر نوجوان آج یوتھ ونگ کا حصہ بننا چاھتا ہے اور روز مرہ کے حساب سے نوجوان جیالے یوتھ ونگ میں شامل ہورہے ہیں۔ پی پی پی کے پاس اہل لوگوں کی کمی نہیں مگر تاریخ گواہ ہے یوتھ ونگ سندھ کو ایسا محنتی نوجوان کبھی نہیں ملا جس نے مایوس جیالوں اور یوتھ کے نوجوانوں کو ہمت دی یوتھ ونگ کو دوبارہ منظم کیا، پورے سندھ کا دورہ کیا، سندھ بھر سے پیپلزیوتھ کیلئے نوجوانوں کے انتخاب کیلئے یوتھ کنونشن کیئے اب بہت جلد سندھ بھر کی تنظیموں کو اناؤنس کردیا جائے گا، محنتی اور لائق جیالا کو یوتھ ونگ کی ذمہ داریاں دی جائیں گی، اسکے علاہ سندھ یوتھ کی تاریخ میں پہلی بار کراچی میں تاریخی “ Youth Conference “ منعقد کروائی اور اتنی کثیر تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی کہ نامور جرنلسٹ وسعت اللہ خان نے بھرے مجمع میں اس بات کا اقرار کیا کہ “آج یہ معجزہ دیکھ رہا ہو جس طرح یہ آرٹس کائونسل کا ہال نوجوانوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا ہے”۔

یوتھ کانفرنس کے بعد پہلی بار سوشل میڈیا کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے “PYO Social Media Training Session” منعقد کروا کر یوتھ ونگ کو سوشل میڈیا پر منظم کیا اور نہ صرف یوتھ ونگ بلکہ جاوید نایاب لغاری نے لیڈر شپ اور جیالوں کے ہر حکم کو لبیک کہا پھر کیوں نہ وہ کشمیر کا الیکشن ہو یا گھوٹکی کا تھر میں کسی کارکن کی برسی ہو یا عمرکوٹ میں منارٹی ونگ کا ہولی کا پروگرام ہو یا کلچلرل ونگ کا کوئی فنکشن ہو جاوید نایاب نے اپنا فرض سمجھتے ہوئے ہر جگہ لبیک کہا۔ پارٹی کو اس طرح کے نوجوانوں کی ضرورت ہے جاوید نایاب جیسے کردار بہت کم ہوتے ہیں ہمیں آج بھی فخر ہے اپنی پارٹی لیڈر شپ پر اور بی بی شھید کے تینوں بچوں پر جنہوں نے جاوید نایاب جیسا نایاب انتخاب کیا ہمارے لئے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ