بریکنگ نیوز

ماضی میں ‘میڈ اِن امریکا جہاد’ لڑا، حکمرانی کیلئے ملک بیچ دیا گیا: خواجہ آصف

429645_12301004.jpg

اسلام آباد: خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان نے ماضی میں “میٖڈ اِن امریکا جہاد” لڑا، ساری دنیا کو پتہ ہے داعش کون لیکر آیا، حکمرانوں نے اپنے مفادات کیلئے ملک بیچ دیا۔

وفاقی وزیر خارجہ خوآجہ آصف نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 2002ء میں امریکا کے آگے ہتھیار نہ ڈالتے تو آج یہ حال نہ ہوتا، آج تباہی کا ملبہ صاف کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمارے حکمرانوں نے اپنے مفادات کیلئے سمجھوتے کئے ، پاکستان کے مفاد کو مدنظر نہیں رکھا گیا ، اب پاکستان صرف اپنے مفادات کا تحفظ کرے گا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا دنیا میں مسلم امہ پر ظلم ہو رہا ہے ، ہمیں اپنے دشمن کی شناخت کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا داعش ختم نہیں ہوئی ، صرف اپنا پتا تبدیل کر لیا ہے ، داعش عراق سے نکل کر افغانستان میں آ گئی۔ ان کا کہنا تھا منصوبے کے تحت مسلم ممالک کا شیرازہ بکھیرا جا رہا ہے ، ہمیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے۔

وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ للکارتا کوئی اور ہے اور مسلمانوں کو ہتھیار دیا جاتا ہے ، افغانستان میں امن کی خواہش پاکستان کی ہے۔ انہوں نے کہا ایران اور سعودی عرب میں اختلافات کے خاتمے کیلئے دعا گو ہیں، سعودی عرب میں پاکستانی قیدی موجود ہیں ، کچھ شہری ویزے کی میعاد ختم ہونے پر قید ہیں، سعودی عرب میں ہمارے لوگوں کوشکایات بھی ہیں اورمشکلات بھی ، ہزاروں پاکستانی روزانہ سفارتخانے سے رابطہ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا اے این ایف ، ایف آئی اے کی سرپرستی کے بغیر منشیات باہر نہیں جاسکتی، پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کی عالمی فورم پر بات کی۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ