بریکنگ نیوز

5Gعہد میں چینی کمپنیز دنیا بھر میں سرِ فہرست۔۔۔ )

pic-2.jpg

(خصوصی رپورٹ
موبائل ورلڈکانگریس 2018جس کا انعقاد گزشتہ ماہ 26فروری سے یکم مارچ کے دوران ہوا، اس کانفرنس کے موقع پر 5G ٹیکنالوجی مارکیٹ کو بڑے پیمانے پر روشناس کروایا گیا۔ اس کانفرنس کا انعقاد ہر سال بارسلونا میں ہوتا ہے اور یہ کانفرنس نئی ٹیکنالوجی اور تکینیکی مہارتوں کی نمائش کے حوالے سے دنیا بھر میں بہت مشہورومقبول ہے۔ 5Gسیلولر نیٹ ورکس کی آنیوالی ورژن ہے اور یہ ٹیکنالوجی موجودہ LTEنیٹ ورکس کے حوالے سے اسپیڈ کو موثر بنانے کا ایک مثبت زریعہ ثابت ہوگی۔ اس ضمن میں گلوبل سسٹم برائے موبائل مواصلات ایسوسی ایشئن نے اپنی ایک رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ 5G ٹیکنالوجی کو جلد دنیا بھر میں متعارف کروا دیا جائے گا اور2025تک امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ عالمی سطع پر تقریبا چالیس فیصد آبادی اس سہولت سے مستفید ہو رہی ہوگی۔ اور دنیا بھر میں موبائل صارفین کی کل تعداد اس وقت تک تقریبا 14فیصد اس سہولت سے فائدہ اٹھا رہی ہوگی۔ ہواوے موبائل کمپنی نے اس موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر سب سے پہلے 5Gچپِ کی رونمائی کروائی ، اس حوالے سے ہواوئے کمپنی نے کہا کہ انکی بالونگ5G01 چپ پہلی ڈیوائس ہے جو 3GPPاسٹینڈرز کو کنٹرول کر سکتی ہے اور مستقبل میں 5Gسٹینڈرڈ کو کنٹرول کر سکتی ہے۔ اور یہ چپ ڈیٹا کو 2.3Gbpsپر دائون لوڈ کر سکتی ہے۔ اس کیساتھ ساتھ ہواوئے نے 5Gوائرلیس مصنوعات کی دیگر رینج بھی اس نمائش پر رونمائی کے لیے پیش کیں، یہ تمام تر مصنوعات 5Gفریکوئنسی بینڈز کو بھی کنٹرول کرنے کی استطاعت رکھتی ہیں اور مختلف سائٹس بشمول سٹاور سائٹس، پول پر نصب ہونیوالی سائیٹس، اس طرح سے چینی موبائل ٹیکنالوجی ہواوئے ایک بھر پور انداز میں 5G استطاعت کو اٹھانے کی حامل ہے۔ اس طرح سے چائینیز موبائل کمپنیز ہوائوے اور ZTEعالمی سطع پر موبائل ٹیکنالوجی میں سرِ فہرست ہیں۔ موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر چائینہ موبائل اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ دنیا میں 5Gنیٹورک سب سے بڑے پیمانے پر چائینہ موبائل شروع کریگا۔ اور اس حوالے سے رواں سال چین میں پانچ مختلف علاقوں میں فیلڈ ٹیسٹ متعین کیئے جائیں گے۔ یہ فیلڈ ٹیسٹ ہوانگ ژو، شنگاہی، گوانگ ژو، سوژو اور ووہاں میٰن نصب کیئے جائیں گے۔ اور2019تک یہ جدید ٹیکنالوجی ٹیسٹ پیمانے پر تجارتی سطع پر شروع کیا جائیگا۔ اس ضمن میں چین کی وزارتِ انڈسٹری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی نے کہا کہ 5G انڈسٹریل چین نیٹ ورک جو 2018 اور 2019میں نصب کیئے جائیں گے ان سے تجارتی پیمانے پر ٹیسٹ اپریشن کا آغاز2020تک شروع کر دیا جائے گا۔ اس حوالے سے چین کے بڑے موبائل کمپنیز بشمول چائینہ موبائل، چائینہ ٹیلی کام، اور چائینہ یونی کام نے ٹیسٹ بنیادوں پر 5G اپریشن کا آغاز چین کے مختلف شہروں میں شروع کر دیا گیا ہے۔ نومبر 2017میں کوالکام ٹیکنالوجیز، ZTE,اور چائینہ موبائل نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے 5G کو ڈیٹا ٹیسٹنگ کے لیے تیزی سے نصب کیا جا رہا ہے اور اس ڈیٹا کونیکشن کو 3GPPR15کی بنیادوں پر نصب کیا جا رہا ہے۔ اور اس کی تنصیبی سے 5G ٹیکنالوجی مزید تیزی سے تجارتی پیمانے پر استعمال ہوگی۔ اس طرح سے 3G, 4G, 5Gڈیولپمنٹ سے چینی موبائل کمپنیز موبائل ٹیکنالوجیز کی اپگریڈیشن میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ