بریکنگ نیوز

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر نے اپنے ھی بیٹے کو ڈگری جاری کردی

1BD8A3CA-2796-45FC-ACCB-3F6C8FCE0E46.jpeg

اسلام آباد: اسلامک انٹرنیشل یونیورسٹی اسلام آباد کے پریذنٹ و سعودی نیشنل ڈاکٹر احمد یوسف آل درویش نے قانونی تقاضوں کو پیروں تلے روندتے ہوئے اور اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنے بیٹے عبدل مجید احمد آل درویش کو بغیر کوئی کلاس و امتحان میں ظاہر ہوئے Bs (Hons) کی ڈگری عطا کر دی

یہ ڈگری انٹرنیشل ریلشنز میں سال برائے ۲۰۱۳ تا ۲۰۱۷ تک عطا کی گئی باوجود اس کے طالب علم نہ تو کسی کلاس میں آیا اور نہ ہی کوہی امتحان دیا

انگریزی روزنامے کے ایجوکیشن رپورٹر راہول بشارت کی شائع ہونے والی خبر کے مطابق اسلامک انٹرنیشل یونیورسٹی اسلام آباد انتظامیہ نے پریذیڈنٹ کے بیٹے کے لیے یونیورسٹی کے رولز اینڈ ریگولیشنز میں خاص نرمی کی

خبر کے مطابق سعودی نیشنل کے بیٹے عبدل مجید احمد آل درویش کو بی ایس آنرز کی ڈگری جنوری ۲۰۱۷ میں عطا کی گئی جبکہ یونیورسٹی کی فیکلٹی ایگریمپشن کمیٹی نے پریذیڈنٹ کے لاڈلے کو ۱۱ کورسز سے Exempt کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفیکیشن مارچ ۲۰۱۷ میں جاری کیا

یونیورسٹی زرائع کے مطابق پریذیڈنٹ کے لاڈلے سپوت نے چار سالوں میں صرف سوا چھ ماہ پاکستان گزارے اور صرف پہلے سمیسٹر کے دوران اپنا رخ مبارک یونیورسٹی میں دکھایا

ملک کی سب سے بڑی عالمی سطع کی یونیورسٹی میں جہاں اس بلنڈر نے حکام بالا میں تھرتھلی مچا دی وہاں ہی انٹرنیشل میڈیا نے دی نیشن میں چھپنے والی خبر کو بنیاد بنا کر سعودی نیشنل ڈاکٹر احمد یوسف آل درویش کو آڑے ہاتھوں لیا

الجزیرہ ٹی وی نے نہ صرف اس خبر کو عربی میں ترجمہ کر کے عالمی سطع پر اجاگر کیا

زرائع کے مطابق اس سکینڈل کا ایک ایسے وقت میں منظر عام پر آنا ،جبکہ امام خانہ کعبہ وفاقی دارالحکومت میں موجود ہیں ، ڈاکٹر احمدُیوسف آل درویش کے ایکسٹینشن لینے کے خواب کو چکنا چور کر چکا ہے
دوسری طرف اسلامک یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر محصوم یاسین زئی کے مطابق معاملہ کی انکوائری کے لیے چار رکنی کمیٹی تشکیل دی دی گئی ہے

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ