بریکنگ نیوز

ایگزیکٹ سکینڈل کیس: بول کب سے چل رہا ہے، پیسہ کہاں سے آگیا: سپریم کورٹ

exact.jpg

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ کیوں نہ بول کا آڈٹ کرا لیں، نہ یہ اشتہار لے رہے ہیں پھر آمدن کہاں سے آ رہی ہے ، بول کہاں سے چل رہا ہے، بول کے پاس پیسہ کہاں سے آگیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں ایگزیکٹ جعلی ڈگری اسکینڈل ازخود نوٹس کی سماعت تین رکنی بینچ نے کی۔ سپریم کورٹ نے پی بی اے کی فریق بننے کی درخواست خارج کر دی۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا پہلے جرم ثابت ہو جائے پھر جرم کے پیسے کا بھی دیکھیں گئے۔ پی بی اے کے وکیل نے کہا جرائم کا پیسہ میڈیا میں لگایا جا رہا ہے، کمپنی کا کل اثاثہ 70 لاکھ ہے لیکں تنخواہیں کروڑوں میں دیتی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا پی بی اے کا معاملہ سے کوئی تعلق نہیں بنتا، ایف بی آر سے ایگزیکٹ کمپنی کا آڈٹ کروالیں گے۔ پی بی اے کے وکیل نے کہا میڈیا انڈسٹری اسٹیک پر ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا میڈیا کو جب بھی کوئی پوچھے تو اسٹیک پر آجاتا ہے کل شاہد مسعود نے بھی کہا میڈیا سٹیک پر ہے، ضرورت پڑی تو پیمرا کو فریق بنائیں گے۔

جسٹس عمرعطا بندیال نے اپنے ریمارکس میں کہا پاکستان کا نام بدنام نہیں ہونا چاہیے۔ چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا انشااللہ پاکستان کی بدنامی نہیں ہونے دیں گے، کیوں نہ بول کا آڈٹ کروا لیں ؟ ایف بی آر سے ٹیکس ریٹرن منگوا لیتے ہیں ، پاکستان کی عزت کے سوا باقی تمام چیزیں ثانی ہیں، صرف پاکستان کی عزت مقدم ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا بول کے ملازمین کو تنخواہیں ادا کی گئیں یا نہیں ؟۔

شعیب شیخ کے وکیل نے عدالت کو بتایا ملازمین کی تنخواہیں بنتی ہی نہیں ہیں جس پر چیف جسٹس نے کہا بول رقم سپریم کورٹ میں جمع کروا دے، ادائیگیوں کا مجموعی دعوی کتنا ہے، ہمیں پہلے یہ معلوم ہو کہ ملازمین کی ادائیگیوں کی کل کتنی رقم بنتی ہے، ہمیں یہ بتا دیں کیا ہم ریکوری کروا سکتے ہیں۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ