بریکنگ نیوز

نواز شریف اور ایسٹبلشمنٹ

428353_44706294.jpg

تحریر عثمان غازی

جنرل ضیاء الحق نے نوازشریف کو پروان چڑھایا اور پنجاب کے ہر ادارے میں 20 برسوں تک ہاؤس آف شریف کی مرضی سے بھرتیاں ہوئیں

جج سے لے کر پولیس اور صحافی تک ہاؤس آف شریف کے پالتو بن گئے اور پھر چشم فلک نے دیکھا کہ عابدباکسر نامی پولیس والا شہباز شریف کے حکم پر سیاسی مخالفین کو قتل کرتا رہا، ملک قیوم جیسا جج نوازشریف کے حکم پر سیاسی مخالفین کو سزائیں سناتا رہا، بڑے بڑے نامور صحافی شہبازشریف کے معاون خصوصی بن گئے اور وہ آج تک غیرجانب دار کہلاتے ہیں

پنجاب کو اپنی فیملی لمیٹڈ کارپوریشن بنا کر آل شریف نے لوٹ مار کا وہ بازار گرم کیا کہ کیا دلی اور بغداد کو لوٹا گیا ہوگا، پورے پنجاب کا سرمایہ لاہور میں لگا کر باقی پنجاب کو سسکتا بلکتا چھوڑدیا گیا، راجہ رنجیت سنگھ کے بعد پنجاب پر سب سے زیادہ حکمرانی کرنے والے ہاؤس آف شریف نے ملک کو ریکارڈ قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا مگر زرخرید میڈیا حقائق سے آگاہ نہیں کررہا، لوڈشیڈنگ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ شریفوں کے دور میں ہوئی مگر ان کا اچھا تاثر برقرار رکھنے کے لئے میڈیا نے اپنا کردار ادا کیا

سرمایہ دار طبقہ ہاؤس آف شریف کے ساتھ ہے، میڈیا کے بڑے ادارے ہاؤس آف شریف کے کاسہ لیس ہیں کہ انہیں پیسہ کمانا ہے مگر جب عوام کو ادراک ہوا اور آل شریف کا فسوں ٹوٹنا شروع ہوا تو اپنی ذات میں اسٹبلشمنٹ شریف خاندان کو اینٹی اسٹبلشمنٹ بنا کر قوم کے ساتھ مذاق شروع کردیا گیا

اسٹبلشمنٹ وہ نظام ہے کہ جس کے تحت سرمایہ داروں، ملاؤں، صحافیوں، ججوں اور جرنیلوں کے ذریعے حکومت کی جاتی ہے، ادارے حکومت کرنے والوں کے ساتھ ہوتے ہیں، شریف خاندان نے فوج کو للکارا، عدلیہ کو چیلنج کردیا مگر ان کا بال بیکا نہیں ہوا، وہ پاکستان جہاں ایک سیاست دان اینٹ سے اینٹ بجادینے کے ایک بیان کے بعد تین سال کے لئے ملک سے فرار۔ ہوجاتا ہے، اس پاکستان میں حکومت میں رہتے ہوئے نوازشریف مجیب الرحمان والی زبان استعمال کررہا ہے مگر اس کو کچھ نہیں ہوتا کیونکہ وہ خود اسٹبلشمنٹ ہے

آل شریف الیکٹبلز کا ایک گٹھ جوڑ ہے، جی ٹی روڈ کی یہ مقامی پارٹی پورے پاکستان کی بھی جماعت نہیں، یہ دنیا کی واحد سیاسی جماعت ہے جس کا نام شخصیت پر ہے یعنی مسلم لیگ نواز ۔۔۔ سندھ سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان تک کسی کو نوازشریف کی ذات میں دلچسپی نہیں، ان کے لئے یہ صرف ٹی وی پر آنے والا ایک ڈھیلا کریکٹر ہے

اسٹیٹس کو کے حامی نام نہاد لبرلز نوازشریف کو مظلوم بنانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہے ہیں مگر اب یہ کمرشل لبرلز بھی اسی شریف خاندان کے ساتھ دفن ہوں گے

نیا دور غریبوں کا ہے، عام آدمی کا ہے، نیا دور ترقی یافتہ پاکستان کا ہے

عثمان غازی

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ