بریکنگ نیوز

سپریم کورٹ: عائشہ گلالئی کی نااہلی کیلئے عمران خان کی اپیل مسترد

428926_91093461.jpg

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے عائشہ گلالئی کی نااہلی کیلئے عمران خان کی درخواست مسترد کر دی۔ چیف جسٹس نے کہا درخواستگزار نے تسلیم کیا تحریری استعفیٰ نہیں دیا گیا، سیاسی لوگ ایسے سیاسی بیانات دیتے رہتے ہیں، مخصوص وقت تک استعفیٰ دے کر واپس بھی لیا جا سکتا ہے۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے عائشہ گلالئی کی نااہلی کیلئے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی۔ عمران خان کے وکیل نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے عائشہ گلالئی کی نااہلی کی درخواست مسترد کر دی جس کے خلاف اپیل کی، چیف جسٹس نے کہا کہ اپیل آپ کا حق ہے ، اس پر نوٹس جاری کرنے کے پابند نہیں ، پہلے یہ بتائیں نااہلی کس بنیاد پر چاہتے ہیں، یہ بتائیں عمران خان کا مسئلہ کیا ہے۔

عدالتی استفسار پرعمران خان کے وکیل نے کہا کہ عائشہ گلالئی نے پارٹی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ، آرٹیکل 63 اے کا عائشہ گلالئی پر اطلاق ہوتا ہے۔ جسٹس اعجازالاحسن نے کہا کہ عائشہ گلالئی کی طرح شیخ رشید نے بھی کہا تھا کہ وہ مستعفی ہو رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ سیاسی لوگ ایسے سیاسی بیانات دیتے رہتے ہیں ، آپ نے تسلیم کیا کہ عائشہ گلالئی نے تحریری استعفیٰ نہیں دیا۔ عمران خان کے وکیل نے کہا کہ عائشہ گلالئی نے پارٹی ہدایات کے مطابق وزارت عظمیٰ کے امیدوار کو ووٹ نہیں دیا۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان نے خود ووٹ کاسٹ کیا تھا ؟ جس پر بتایا گیا کہ عمران خان ووٹنگ کے وقت شہر میں موجود نہیں تھے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہو سکتا ہے عائشہ گلالئی بھی شہر سے باہر ہو، آپ سے پوچھا ہے کہ تحریری استعفیٰ آیا ہے یا نہیں ؟ کیا دستخط اور انگوٹھا لگا کر استعفیٰ دیا گیا۔ عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ عائشہ گلالئی کا تحریری استعفی نہیں آیا ۔ عدالت نے عمران خان کی اپیل مسترد کر دی۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ