بریکنگ نیوز

چین 2022کے ونٹر اولمپکس کے انعقاد کے لیئے اسمارٹ، خودکار بلٹ ٹرینوں کے اپریشن کی جانب گامزن

2-2.jpg

(خصوصی رپورٹ)
چین 2022سرمائی اولمپکس کے انعقاد کے حوالے سے ملک میں خودکار اور اسمارٹ بلٹ ٹرینوں کی تعمیر کے حوالے سے کوششوں کا آغاز کر چکا ہے تاکہ اولمپکس کے موقع پر دنیا بھر آنیوالے لوگوں کو چین میں ہر طرح سے سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس حوالے سے ژائو ہونگوئی جو 13ویں نیشنل کمیٹی برائے CPPCCکے اہم ترین ممبر ہیں انہوں نے کہا کہ نئی متعاروف کردہ بلٹ ٹرینزبیجنگ اور ژینگ جیانکو کے مابین ونٹر اولمپکس کے انعقاد سے قبل شروع کر دی جائیں گی کیونکہ بیجنگ اور ژینگ جیانکو ونٹر اولمپکس 2022کے مہزبان شہر ہیں ، ژائو ہونگوئی جو چائینہ ایکیڈیمی آف ریلوے سائنسز کے چیف ریسرچر ہیں انہوں نے کہا کہ اولمپکس کے حوالے سے دونوں شہروں کے مابین خود کار اسمارٹ ٹرینیں ایک اہم ترین سہولت ثابت ہوگی اور انکی آمدورفت کو صرف ایک بٹن پریس کرنے سے کنٹرول کیا جا سکے گا۔ اس حوالے سے ژائو بے 13ویں نیشنل کمیٹی برائے CPPCCکے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی انہوں نے واضح کیا کہ ونٹر اولمپکس کے انعقاد کے حوالے سے دنیا بھر کھیل اور کھلاڑیوں سے متعلق لوگ اور پروفیشنلز چین کا رخ کریں گے اور اس بڑی تعداد کو اولمپکس کے دونوں مہزبان شہروں میں نقل وحمل کے لیے ان سمارٹ ٹرینز کا اضافہ ایک اہم ترین سہولت ثابت ہوگا۔ یہ ٹرینز ڈرائیونگ کے حوالے سے جہاں خود کار ہیں وہیں ماحول دوست اور فئیول سیونگ ٹیکنالوجیز کا بھی استعمال ان ٹرینوں میں کیا گیا ہے اور نئی تعمیر کیئے جانیوالے پلیٹ فارمز پر یہ سمارٹ ٹرینیں 250کلومیٹر فی گھنٹہ کی اسپیڈ سے چل سکیں گی اور مختلف ماحول اور مختلف جیولوجیکل حالات میں بہتر انداز میں فعال رہنے کی استطاعت رکھتی ہیں۔ ان ٹرینز کو فوکسنگ ٹرینز بھی کہا جاتا ہے جن کا پہلی بار استعمال گزشتہ سال اس وقت شروع کیا گیا جب چین نے دنیا کی تیز ترین ٹرین بنانے اور ہائی کوالٹی اسپیڈ کو برقرار رکھنے کے حوالے سے نئی ٹیکناجی کا استعمال شروع کیا۔ اس طرح سے فوکسنگ ماڈل کے مکمل انٹیلیکچوئل حقوق رکھنے کے حوالے سے چین نے اس کے حقِ ملکیت کے حوالے سے چار ہزار درخواستیں بھی فائل کی ہیں۔ تاکہ ان تیز رفتار اسمارٹ بلٹ ٹرینزکے حقِ ملکیت کو برقرار رکھا جا سکے۔۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ