بریکنگ نیوز

قدیم افغان ثقافتی اور تاریخی زیورات کی جنوب مغربی چین میں بھر پور مقبولیت

2-4.jpg

(خصوصی رپورٹ)

افغانستان سے متعلق قدیم تاریخی اور ثقافتی زیورات کی نمائش گزشتہ ایک مہینے سے جنوب مغربی چین کے صوبے شیوآن کے شہر چینگڈو میں جاری ہے، اس نمائش میں قدیم اور تاریخی افغانستان کی ثقافت اور تمدن کے حوالے سے بہت سی اشیاء اور زیورات کو پیش کیا گیا ہے اس نمائش کو مقامی سطع پر بہت پزیرائی حاصل ہو رہی ہے، قدیم افغانی ثقافت اور تمدن کے حوالے سے یہ نمائش بعنوان تہذیبی گونج کے نام سے پیش کی جا رہی ہے اور جنگڈو عجائب گھر میں اس کا انعقاد کیا گیا ہے ا س نمائش کا آغاز گزشتہ ماہ یکم فروری سے کیا گیا اور اسے عوام الناس کے لیے مئی کے مہینے تک جاری رکھا جائیگا جس میں سوسائیٹی کے تمام طبقات بلاِ کسی فیس کے لطف و اندوز ہو رہے ہیں۔ اس نمائش کی خاص بات یہ ہے کہ قدیم افغانی تہذیب وتمدن سے متعلق231قیمتی افغان تاریخی ورثہ سے متعلق نادر اشیاء اس نمائش میں عوام کے سامنے پیش کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ قدیم افغان تاریخ سے متعلق نوادرات افغانستان کے آثارِ قدیمہ کے چار بڑے علاقوں بشمول ٹپی فلول، ای خانم، تلاِ ٹیپی اور بگرام سے حاصل کی گئی ہیں جو قدیم افغان تہذیب و تمدن اور یونانی تہذیب، گراس لینڈ تہذیب وثقافت اور کشان تہذیب و تمدن سے متعلق تمام بہت سے معلومات فراہم کرتی ہیں۔ گزشتہ ایک ماہ سے جاری اس نمائش میں سیاحوں کو قدیم افغانی تہذیب و تمدن سے ،متعلق معلومات فراہم کرنے کے حوالے سے تھیٹر لیکچرز کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا ہے تاکہ نمائش میں آنیوالے لوگوں کو افغان تہذیب و تمدن کے حوالے سے بہتر انداز میں رہنمائی فراہم کیجا سکے۔ ان لیکچرز کی سیریز کے حوالے سے جو لیکچر گہارہ فروری کو پیش کیا گیا اس میں ماہرِ آثارِ قدیمہ پروفیسر لوئو یرو ، جو شی یوآن یونیورسٹی سے منسلک ہے انہوں نے اپنے لیکچر میں قدیم افغانی تاریخ وثقافت کے بارے میں بریفنگ پیش کی اور افغان تہذیب وتمدن کو مشرق اور مغرب کے مابین کشمکش اور تہذیبی ٹکرائو کے نظریات کی رو سے پیش کیا۔ اس طرح سے نمائش کا وزٹ کرنے والے زائرین کو افغان تاریخ وثقافت اور تہذیب و تمدن سے آشنائی فراہم کر کے ایک ایسے افغانستان سے روشناس کروایا گیا ج سکی تاریخ زمانہ قدیم سے ہی جنگ وجدل اور بھوک سے متعلق رہی ہے۔ جنگ وجدل کیساتھ ساتھ نمائش کے زائرین کے لیے یہ امر حیرانگی کا سبب بھی رہا کہ افغانستان زمانہ قدیم سے بھوک اور جنگ سے نبر آزما ہونے کے باوجود ایک منفرد تہذیب و تمدن کا حامل تاریخٰی ملک بھی ہے اور افغانستان تہذیب وتمدن اور قدیم ثقافت کو اس قدر پسندیدیگی سے دیکھا گیا کہ بہت سے ذائرین نے اس نمائش کو دوبارہ دیکھنے کا بھی عندیہ دیا۔ اس کیساتھ ساتھ نمائش کے منتظمین کی جانب سے ذائرین کو اقدیم اافغان تہذیب وتمدن سے روشناس کروانے اور قدیم افغان تہذیبی زیوارات کو نمائش میں فروخت کے لیے بھی پیش کیا گیااس حوالے سے 300 زائد تخلیقی افغان ثقافتی مصنوعات کو جن میں سونے کی سجاوٹ سے متعلق زیورات، انگوٹھیاں، بریسلٹ اور کانوں کے جھمکے شامل ہیں فروخت کے لیے پیش کیئے گئے۔ ۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ