بریکنگ نیوز

فائیو سٹار ہوٹل

87375614-3553-453C-98D2-C1674D1BA6C9.jpeg

فائیو سٹار ہوٹل
تحریر عبدالرحمن
فائیو سٹار ہوٹلوں کی ایک الگ ہی دنیا ہوتی ہے۔ جیسے بڑے لوگوں کی ٹھان بان اور رعب سے عوام ڈرے ڈرے رہتے ہی ویسے ہی ان ہوٹلوں کی شان و شوکت اور دبدبہ میں ارد گرد کی عمارتیں بھی سہمی سہمی سی لگتی ہیں۔ عام لوگ ان سے اور ان کے کلف لگے مہمانوں سے اس قدر مرعوب ہوتے ہیں کہ اگر کبھی ہم جیسوں کو ایک آدھ خیراتی موقع مل بھی جائے تو سارے محلے کو بتاکےایسے اہتمام سے پہنچتے ہیں جیسے رشتہ پریڈ پے جارہے ہوں۔ اور اگر لا محالہ کھانا آرڈر کرنا پڑ جائے تو آزمائش بڑی وکھری طرز کی ہوتی ہے! نیک بخت مینیو کارڈ پر کھانوں کے نام ایسی زبانوں میں چھپواتے ہیں کہ ہجے کر کر کے بھی بات آخر جھجھکتے شرماتے ویٹر کو سیریل نمبر دکھانے سے ہی بنتی ہے۔ چوری چھپے اردگرد بیٹھے شرفاء کو دیکھنے میں وقت گزرنے کا پتا ہی نہیں چلتا اور پھر کھانا کھانے کا امتحان شروع ہو جاتا ہے جس دوران چھری کانٹے کو دائیں بائیں ہاتھ میں گھماتے ہوئے اکثر اگر ان میں سے ایک نہیں تو نیپکن ضرور گر جاتا ہے۔
بڑے ہوٹلوں کا عملہ بھی بڑا ہوشیار ہوتا ہے۔ پہلی دفعہ آنے والوں کو ایک لمحے میں پہچان جاتا ہے۔ ان کی انگریزی بول چال کے رعب اور چال ڈھال کے انداز سےہمارے جیسے مہمان آرڈر کیے کھانے کے بجائے اگر کچھ مختلف بھی پیش ہو جائے تو بھی شرم و شرمی وقت ٹپا جاتے ہیں۔ بھلا جہاں بینگن کو ایگ پلانٹ (eggplant) لکھا جاتا ہو وہاں ایسےتو ہوگا۔
پہلی دفعہ جب کسی عام آدمی کو فائیو سٹار ہوٹل میں ٹھہرنا پڑ جائے تو ذرا وکھرے لیکن خوشگوار تجربوں سے واسطہ پڑتا ہے۔ چابی کمرے میں رہ جانے کے بعد استقبالیہ والی حسینہ کے دل موہ لینے والے الفاظ سے زیادہ انداز سے متاثر ہونے کے بعد بدبخت بار بار گم ہو جاتی ہے۔ میل ملاپ سے لیے سوئمنگ پول کی سمت کھلنے والی کھڑکی والے کمرے سے پہلےنظارے پر ہی نیکی اور بدی کی سرحدی چھڑپ میں فائر بندی اس نقطے پے ہوتی ہے کہ اس نظارے میں تہذیبوں کو سمجھنے کا علم حاصل کرنا عین ثواب کے زمرے میں ہی آتا ہے۔ یوں تیرنا نہ آنے کے باوجود ایک آدھ دفعہ غیرملکنوں کو نظرانہ عقیدت پیش کرنے ہوٹل سے نیا نکور جانگیا خرید کر پہنچ جاتے ہیں۔ جانگیے کی قیمت کی سٹ سے اور پہلا غوطہ کھاتے ہی اس نتیجے پر پہنچنے میں دیر نہیں لگتی کہ اس رسک میں علم سے زیادہ بےحیائی ہے۔ اس لیے اس سے پرہیز دنیا اور آخرت دونوں کے لیے مجرب نسخہ ہے ۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ