بریکنگ نیوز

پاکستان آپ کے ووٹ کا حقدار

430470_52876613.jpg

آپکے ووٹ کا صحیح حقدار ..پاکستان….
تحریر آصف ملک
موجودہ حکومتی set up بالآخر اپنی مدت پوری کرنے کو ہے.. بہت سی مشکلات ، دھرنوں ، ریلیوں ، مبینہ سازشوں، اندرونی بیرونی اختلافات، عدالتی فیصلوں ، خلفشار، بد امنی اور ان دیکھی قوتوں کی کوششوں کے باوجود ایک جمہوری عمل تکمیل کے آخری مراحل میں ہے.. ایسا پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ھو رہا ہے کہ ایک منتخب جمہوری حکومت کے بعد دوسری منتخب حکومت کامیاب transition of power کرے گی جو کہ اس منتشر جمہوری کلچر کے لیے ایک خوش آئند امر ہے.

جمہوریت کا تسلسل بہتری کی نوید ہے جیسے کہ آپ تمام لوگ دیکھ سکتے ہیں کہ صرف 10 سالہ مسلسل جمہوریت کے ثمرات ہی ہیں کہ آج ادارے منتخب اور in power حکومت اور حکومتی شخصیات کے خلاف احتساب اور چھان بین کر رہے ہیں ورنہ تو تاریخ اٹھا کے دیکھ لیں کہ اداروں کا کام صرف حکومتی دوام اور ترویج رہا ہے اور 90 کی دہائی میں تو نا پسندیدہ کام کرنے والے اداروں اور سربراہان پر باقاعدہ حملے بھی ہوے ہیں. جس طرح سپریم کورٹ آف پاکستان ، NAB اور دوسرے تحقیقاتی ادارے حکومتی پریشر میں آۓ بغیر کام کر رہے ہیں ایسا آج سے 10 سال پہلے ممکن نہیں تھا..
حکومت کو 5 سال ملے انہوں نے کیا کھویا کیا پایا ، انکے کام، عوامی وعدے ، منشور ، قانون سازی ، ترقی ، معاشی اعشاریے ، قرضوں کا توازن ، زر مبادلہ کے ذخائر ، توانائی کی کمی ، صحت ، صفائی ، تعلیم ، میعار زندگی ، کھیل ، صنعت و حرفت ، امن و امان ، دہشت گردی ، اداروں کی ترقی ، ثقافت الغرض ہر ہر وہ چیز جس کی توقع مجھے آپکو اور ہر زی شعور پاکستانی کو تھی ان میں کیا تبدیلی آئی اور پہلے کی نسبت اب انکا سٹیٹس کیا ہے یہ وہ معلومات ہیں جو ہر اس بندے کو پتہ ہیں جو اخبارات اور ٹی وی چینلز کو دیکھتا اور انکا تجزیہ کرتا ہے. میں اسکی تفصیل میں نہیں جاتا کیونکہ ان میں سے ہر ایک کےلیے شائد اس کالم کا کینوس بہت چھوٹا اور محدود ہے.
میں آج جس موضوع پے آپ احباب کی توجہ مبذول کروانا چاہتا ھوں وہ مستقبل کی بات ہے کیونکہ کہ ماضی یا ملال و پچھتاوا ہے یا سبق آموز غلطیوں کا مجموعہ .

مسلم لیگ کو حکومت ملی ..!! کیا انہوں نے deliver کیا ..؟؟؟
اب اس سوال کا جواب آمدہ الیکشن کے نتائج بتائیں گے اگر تو وہ کسی حد تک سرخرو ٹھہرے تو عوام ضرور انہیں reward دیں گے اور اگر عوامی توقعات پوری نہیں ہوئیں تو پی پی پی حکومت کے بعد کے الیکشن نتائج نوشتہ دیوار ہیں.

حکومت کو مینڈیٹ ملا اور ایک ذمہ داری ملی معاملات کو سلجھانے کی اور بہتری لانے کی. انکی ذمہ داری کا وقت پورا ہوا اب بال دوبارہ ہمارے کورٹ میں آ رہی ہے ، کیس دوبار عوامی عدالت میں فائل ہونے جا رہا ہے. لہذا کمر کس لیں اور اس کیس کو تمام جزئیات کے ساتھ اسٹڈی کریں ، سوچیں ، سمجھیں اور نتیجہ اخذ کریں کہ اسکا فیصلہ کیا ہونا چاہیے.. کون ہے جو اس ذمہ داری سے عہدہ برآھو سکتا ہے ..؟؟ کون ہے جو ہماری محرومیوں ، ناکامیوں ، نادانیوں اور لغزشوں کو ٹھیک کر سکتا ہے.
کیوں نا اس دفعہ صرف ایک بار آزمائش کے طور پر پاکستان کو ووٹ دیں ، پاکستان کے مسائل کو ووٹ دیں ، قومیت کو ووٹ دیں.

ہر پارٹی اورہر سیاستدان کی ساری زندگی اور سیاسی بصیرت ہمارے سامنے ہے. ہم جانتے ہیں کون سدھار سکتا ہے کون بگاڑ سکتا ہے. کس کس نے ٹھیک کیا کس سے غلطی ہوئی اور کس نے جان بوجھ کے زیادتی کی. آپ ملکی لیول پے مت جائیں اپنے حلقے سے معاملات کو سدھارنا شروع کریں کیونکہ ہر ہر حلقے سے اچھے لوگ جائیں گے تو حالات بدلیں گے. کیا آپ نہیں جانتے آپ کی constituency میں کون قابل ہے .؟؟ کون مخلص ہے ..؟؟

آج تک ہم نے پاکستان کے لیے ووٹ کاسٹ ہی نہیں کیا. جب بھی الیکشن آۓ چاچے ، مامے ، چیئرمین ، چوہدری ، نمبردار ، پتی دار اور دورے استحصالی ٹولے سرگرم ھو گۓ. کبھی چاچا کا مان رکھا کبھی گاؤں کے نمبردار کی مانی ، کبھی محلے کے کونسلر کی عزت افزائی کی ، کبھی وارڈ والوں سے ایکا کیا اور کبھی ذاتی مفادات پر ووٹ دے دیا نہیں دیا تو پاکستان کو.

پے در پے ناکامیوں ، مایوسیوں ، جھوٹے وعدوں اور مسلسل کی لوٹ کھسوٹ اور بندر بانٹ کے بعد اب ہم اس قابل تو ھو ہی چکے ہیں کہ ہمارا سیاسی نظریہ پہلے کی نسبت زیادہ mature اور مضبوط ھو چکا ہے لہذا خدارا اب کی بار جب ٹھپہ لگانے لگیں تو ایک بار صرف ایک بار اس بد حال اور شکستہ پاکستان کو ضرور ذہن میں رکھئیے گا.
نہیں تو بعد میں دھاندلی ، دھرنا ، قبل از وقت الیکشن ، قربانی سے پہلے قربانی اور الٹی سیدھی پیشن گوئیاں اور اقتدار کے لیے طرح طرح کے ڈرامے اور شو بازیاں تو ہیں ہی لیکن شائد اب ہم مزید اس کے متحمل نہ ھو سکیں…. سوچیئے گا…

تحریر:-
ملک آصف اعوان چوکھنڈی
asifmehmood.malik@yahoo.com

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ