بریکنگ نیوز

امریکہ کے تجارتی تحفظ پسندانہ اقدامات سے عالمی معیشت کو سخت نقصانات کا سامنا

Global-ecomony-2018-938x450.jpg

خصوصی رپورٹ

چین اور دنیا بھر کے اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ امریکی حکام کی جانب سے تجارتی تحفظ پسندانہ اقدامات سے جہاں عالمی معیشت کو چیلنجز کا سامنا ہے وہیں دنیا بھر میں آزادانہ تجارت کا مستقبل مخدوش ہو رہا ہے اس حوالے سے امریکہ کی جانب سے چینی مصنوعات کی سیکشن 301کے تحت تحقیقات سے بہت حد تک صورتحال مزید ابتری کی جانب گامزن ہوگی۔ اس حوالے سے اقتصادی ماہرین نے عندیہ دیا ہے کہ امریکی حکام بین الاقوامی تجارتی امور کو مقامی قوانین اور ضوابط کے حوالے سے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور بہت سی غیر ضروری پابندیوں کے تحت بین الاقوامی تجارت کو بیجا پابندیوں میں جکڑنے کے مترادف ہے۔اس ضمن میں چین کے وزارتِ کامرس کے ماتحت انٹر نیشنل مارکیٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹربائی منگ نے کہا ہے کہ تجارتی تحفظ پسندانہ اقدامات کے تحت امریکی حکام کی جانب سے شروع کیئے گئے عوامل بشمول سرویز، تحقیقات اور اٹھائے گئے اقدامات یکطرفہ ہیں اور اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے تجارتی تحفظانہ اقدامات شروع کیئے جانے پر دنیا بھر کی جانب سے ان امریکی عزائم کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے واشنگٹن میں پیٹرسن انسٹی ٹیوٹ برائے انٹر نیشنل معیشت سئنیر فیلوچیڈ پی بائون نے کہا ہئے کہ امریکہ کی جانب سے شروع کیئے گئے اقدامات جو سیکشن 301کے تحت جاری رکھے گئے ہیں ان کے تحت یہ دیکھا جانا ضروری ہے کہ آیا ایک غیر ملکی حکومت درست ہے یا غلط اندازم ہے، ایک پراسیکیوٹر جو ایک مقدمہ درج کرتا ہے، ایک جیوری جو غلط اور صحیح کی نشاندہی کرتی ہے اور ایک جج جو انتقالی کاروائیوں کے حوالے سے فیصلہ کرتا ہے۔ واضح رہے کہ 1980اور نوے کی دہائی میں امریکہ نے سیکشن 301کے تحت اپنے تجارتی پارٹنر جاپان، یورپی یونین ، کینڈا اور برازیل کے خلاف ان یکطرفہ تحقیقات کا آغاز کیا تاہم 1995کے بعد سے عالمی تجارتی معاہدہWTOکیبعد شا زو نادر ہی ان یکطرفہ اقدامات کو روک دیا گیا۔ تاہم موجودہ حالات میں بہت سے صنعتی عناصر نے اس حوالے سے خدشات کا اظہار کیا ہے کہ امریکی حکام نے سیکشن301کے تحت ایسے ہی اقدامات کا آغاز کیا ہے جیسے سرد جنگ کے دنوں میں اقدامات کا آغاز کیا جاتا رہا ہے۔ اور یہ وہ تحفظ پسندانہ اقدامات ہیں جن کا عالمی تجارتی معاہدہ کے عمل درامد کے بعد بہت کم استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ اور اقتصادی ماہرین نے اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے ان یکطرفہ اقدامات شروع کیئے جانے کے حوالے سے کہا ہے کہ ان اقدامات کے عالمی تجارت کے لیے بہت سنگین اور منفی نتائج سامنے آئیں گے، اس حوالے سے بیجنگ میں قائم یونیورسٹی آف انٹر نیشنل بزنس اینڈ اکنامکس کے پروفیسرتو ژنگقیان نے کہا ہے کہ امریکہ اپنے خدشات کے حوالے سے عالمی تجارتی معاہدہ سے رابطہ کر سکتا ہے لیکن یکطرفہ انداز میں غیر ملکی تجارتی امور پر پابندی نہیں لگا سکتا۔ اور اگر امریکہ یکطرفہ طور پر کسی بھی قسم کی پابندیاں لگاتا ہے تو امریکہ عالمی تجارتی معاہدہ کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوتا ہے۔ اس ضمن میں ٹیشنگوا یونیورسٹی کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فنانشل ریسرچ کے چیئرمین ژومنِ نے کہا ہے کہ امریکہ بین الاقوامی تجارتی امور کے حوالئے سے اہم ترین ملک ہے لیکن امریکہ کی جانب سے حالیہ اقدامات نے ان عوامل کو ایک بریک دیا ہے۔ اور موجودہ امریکی اقدامات سے امریکہ نہ صرف اپنی بلکہ دیگر دنیا کی اقتصادی قوتوں کے مفادات کو نقصان پہنچانے کا سبب ہے جس سے نہ صرف امریکہ اور چین بلکہ دنیا بھر میں عالمی عوامل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ عالمی تجارتی معاہدہ کے مطابق امریکہ یکطرفہ انداز میں اس فیصلے کو کرنے کا مجاز نہیں ہے کہ عالمی تجارتی معاہدہ سے منسلک کونسا ملک ان قوانین کی خلاف ورزی کو رہا ہا ہے اور کونسا ملک انہیں لیکر آگے بڑھ رہا ہے۔ اس حوالے سے WTOمیں تعین چینی سفیر ژانگ ژیانچن نے کہا ہے کہ امریکہ کو یکطرفہ فیصلہ سازی کے برعکس عالمی تجارتی معاہدہ کے قوانین کے مطابق اپنے تحفظات اور خدشات کو اسی فورم پر لانا چاہیے۔ اور کسی بھی قسم کے تحفظات کے حل کے لیے عالمی تجارتی معاہدہ کے مروجہ قوانین سے ہی ان مسائل کو حل کرنا چاہیے۔ ژانگ نے واضح کیا کہ امریکہ 301تحقیقات کے تحت امریکہ نےDS-152میں واضح طور پر، رسمی طور پر اور غیر جانبدرانہ تصدیق شدہ معاہدہ کی خلاف ورزی کی ہے اور یورپین کمیونٹیز کے ساتھ سیکشن 301کے تحت عوامل کو متنازع کیا ہے۔ دنیا کے لیے عالمی خوشحالی اور عالمی تعاون ایک الزمی امر ہے اور مشترکہ مفادات کے ساتھ ہی موجودہ دنیا کو خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے لیکن امریکہ کا یکطرفہ اندازہ ِ فکر اور پالیسی میکنزیم جہاں قواعد کے حوالے سے متنازع ہے وہیں وہیں موجودہ صورتحال میں مسابقت نہیں رکھتا ۔۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ