بریکنگ نیوز

لہسن کے فوائد اور چند مزید نکات

garlicc.jpg

fresh garlic isolated on white

لہسن، سالن اور ہمارا ملن
تحریر: عبدالغفار شیرانی

ﻟﮩﺴﻦ ‏کا تعلق پیاز کے خاندان سے ہے، یہ سالن اور مصالحہ جات میں استعمال ہونے والی ایک اہم سبزی ہے جس کا ﺳﺎﺋﻨﺴﯽ ﻧﺎﻡ ایلیم سیٹیوُم ہے جو کہ لاطینی زبان کا لفظ ہے. لہسن کو انگریزی میں گارلِک، عربی میں ثوم، سنسکرت میں لسوندیا لسونا، بنگالی میں رُشن، ہندی میں لہشن، فارسی میں سیر، سندھی، بلوچی اور پنجابی میں تھوم جبکہ پشتو میں اوژہ اور اوگہ کہتے ہیں. لہسن کی پیدوار کے حوالے سے دنیا بھر میں چین پہلے، بھارت دوسرے، جنوبی کوریا تیسرے، مصر چوتھے جبکہ روس پانچویں نمبر پر ہے.

لہسن کو عام طور پر کھانوں میں لذت و ذائقہ بڑھانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے تاہم طبی لحاظ سے یہ کئی بیماریوں کے لئے بطور علاج خصوصی اہمیت رکھتا ہے. لہسن کو فشارِ خون یعنی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لئے بے حد مفید قرار دیا جاتا ہے کیونکہ لہسن خون کو پتلا کر دیتا ہے جس سے انسان کے خون کا نظام تیز رہتا ہے. خون کی بند شریانیں کھولنے کے لئے بھی لہسن کا استعمال مفید بتایا جاتا ہے، جس سے بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں خصوصی مدد ملتی ہے. لہسن انسان کی قوتِ مدافعت کو بھی مضبوط بناتا ہے جس سے بیماریوں کے خلاف مزاحمت کی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے. یہ ایک خاص قسم کا قدرتی اینٹی بائیوٹک ہے جو کئی بیماریوں سے محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے.

لہسن جراثیم کش نباتات میں سے ہے اس کا استعمال پیٹ میں موجود بیکٹیریا کو ختم کرنے کے لئے بھی معاون و مددگار ہے، جس سے انسان نہ صرف صحت مند رہتے ہیں بلکہ مختلف بیماریوں سے بھی کافی حد تک محفوظ رہتے ہیں. اس کا استعمال جسم میں زہریلے مادوں کی کمی کا باعث بنتا ہے جس سے انسانی جلد صحت مند اور تر و تازہ رہتی ہے. سردیوں میں لہسن کا استعمال موسمی بیماریوں کھانسی، نزلہ اور زکام سے محفوظ رکھتا ہے. اگر اعصابی کمزوری کا مسئلہ ہو تب بھی لہسن انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے. لہسن کھانے والے سے مچھر دور بھاگتے ہیں جبکہ گھر میں لہسن کا پودا لگانے سے مچھر وہاں کا رخ نہیں کرتے. جسم پر لہسن کا عرق لگانے سے کیڑے مکوڑے قریب نہیں آتے. اگرچہ ذاتی طور پر مجھے لہسن اور پیاز دونوں کی بو ناگوار گزرتی ہے.

اقتصادی طور پر لہسن ایک انتہائی منافع بخش فصل ہے. لہسن اگرچہ موسم سرما کی فصل ہے لیکن عموماً یہ ان علاقوں میں کاشت کی جاتی ہے جہاں موسم سرما اور گرما دونوں معتدل رہتے ہیں. عام طور پر اس کی کاشت کے لئے ستمبر کا آخری نصف اور اکتوبر کا پورا مہینہ موزوں سمجھا جاتا ہے. اس کی فصل کاشت کرنے کے لئے نرم زمین کا انتخاب کیا جاتا ہے. اچھی فصل کے لئے ضروری ہے کہ کھیت میں گہرا ہل چلایا جائے. گوبر کا استعمال بھی لازمی ہوتا ہے تاکہ زمین کی زرخیزی میں اضافہ ہو. لہسن کی بہتر نشوونما کے لئے کیمیائی کھاد یعنی نائٹروجن انتہائی ضروری غذائی جزو ہے. امونیم سلفیٹ اور یوریا کا استعمال اچھی فصل کے لئے ناگزیر ہوتا ہے.

لہسن کی فصل کو شروع میں دو تین بار سات دن کے وقفے سے پانی دیا جاتا ہے جبکہ بعد میں آبپاشی کا وقفہ نصف ماہ دن تک بڑھا دیا جاتا ہے. دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں آبپاشی کا وقفہ تین ھفتے جبکہ فروری اور مارچ میں دوبارہ پندرہ دن کا وقفہ دیا جاتا ہے. بارش ہونے کی صورت میں آبپاشی کا وقفہ مزید بڑھایا جاتا ہے. اپریل کے آخر یا مئی کے آغاز میں عموماً لہسن کی فصل تیار ہوجاتی ہے. جس کو زمین سے نکالنے کے بعد آٹھ دس دن تک دھوپ میں سُکھایا جاتا ہے جس کے بعد اس کی خرابی کے امکانات کم ہوجاتے ہیں.

خمیر کے لحاظ سے ہم قبائلی لوگ ہیں اور قبائلی ماحول میں مویشیوں، کھیتوں اور فصلوں تینوں سے تعلق رکھنا ہی پڑتا ہے. زندگی کا بیشتر حصہ سفر میں گزارنے کی وجہ سے ذاتی طور پر مجھے کھیتی باڑی کا کوئی خاص تجربہ نہیں البتہ ہمارے خاندان اور میرے برادران کا اس شعبے سے مستقل واسطہ ہے. بھائیوں نے باہمی مشاورت سے امسال ہمارے ذاتی باغ میں لہسن کی کاشت کا فیصلہ کیا جس کی فصل تیار ہونے کو ہے. اتوار کو چھٹی کے دن آبائی گاؤں کا رُخ کیا تو خاندانی باغ کا چکر لگانا بھی لازمی ٹہرا. اپنے باغ اور لہسن کے فصل سے ملن کے موقع پر اپنی پہلی نظر کا عکس کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کیا تاکہ آپ سب بھی محظوظ ہوں.

(Abdul Ghafar Sherani)

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ