بریکنگ نیوز

فواد عالم کو کرکٹ ٹیم سے کیوں ڈراپ کیا گیا

430738_66334806.jpg

“فواد عالم کی نان سلیکشن اور انضمام کی ٹیم سلیکشن”
تحریر ثاقب ملک
پہلے تو آپ یہ دیکھیں کہ سعد علی اورعثمان صلاح الدین کو بھی تو ڈومیسٹک کرکٹ میں تسلسل سے شاندار پرفارمنس کا صلہ ملا ہے. انہوں نے پی ایس ایل نہیں کھیلی مگر سلیکشن کمیٹی نے انکی ڈومیسٹک سیزن کی پرفارمنس نگاہ میں رکھی. پچھلے سیزن میں فواد کی پرفارمنس اوسط رہی، تقریباً 40 کی اوسط اور لگ بھگ ساڑھے پانچ سو رنز، دوسری جانب سعد اور عثمان کی کارکردگی بہتر رہی. سعد نے 68 کی اوسط سے 900 سے اوپر رنز بنائے. صلاح الدین کی کارکردگی اوسط رہی 37 کی اوسط سے سوا چار سو رنز مگر اسے پچھلے سیزن کی عمدہ کارکردگی کا پھل مل رہا ہے جب اس نے تقریباً 80 کی اوسط سے رنز اسکور کئے تھے. ویب سائٹ کرک انفو پر تمام اعدادوشمار موجود ہیں.

فخر زمان کی سلیکشن ایک بولڈ فیصلہ ہے. میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ کیریئر کے آغاز میں کسی بھی باصلاحیت کھلاڑی پر ایک فارمیٹ کا ٹیگ نہیں لگانا چاہیے. فخر باصلاحیت کھلاڑی ہے تو یہی وقت ہے کہ اس پر چانس لیں. پچھلے برس انگلینڈ میں ہونے والی چمپیئنز ٹرافی میں اسکی شاندار پرفارمنس بھی ایک وجہ بنی ہوگی. 2016-17 ڈومیسٹک سیزن میں اس نے 51 کی اوسط سے چھ سو کے قریب رنز بنائے تھے. آصف ذاکر اور عابد علی جن کی پچھلے سیزن میں شاندار پرفارمنس رہی انکو بغیر موقع دئیے غائب کر دیا گیا ہے. آصف ذاکر کو سیر کرا کر فارغ کر دیا ہے اور عابد علی کہیں نظر نہیں آتا.

دوسرا پہلو یہ کہ فخر اوپنر ہے اسکا فواد سے کوئی مقابلہ نہیں بنتا کیونکہ فواد اوپنر نہیں ہے. فواد عالم کو موقع ملنا چاہئے نیز ٹیسٹ میں اور صرف ٹیسٹ میں ہی موقع ملنا چاہیئے لیکن پہلے اسے امارات کی بیٹنگ پچز پر کھلائیں. انگلینڈ آئر لینڈ کے لئے فواد کو منتخب نہ کرکے انضمام نے فواد کے کیرئیر پر احسان کیا ہے.

میری ذاتی رائے میں فواد ایک اوسط درجے کا محدود کھلاڑی ہے جس کا اچھا ڈومیسٹک ریکارڈ کراچی میں زیادہ میچز کھیلنے کی وجہ سے ہے جہاں پچز میں پیس کم اور بیٹنگ کے لئے سازگار ہوتی ہیں. اگر فواد عالم پنجاب، خیبر پختون خواہ یا کسی اور علاقے کا کھلاڑی ہوتا تو اسکی اوسط 40، 42 کے آس پاس ہوتی جو کہ اچھی اوسط ہے مگر ڈومیسٹک کرکٹ میں کوئی غیر معمولی اوسط نہیں ہے.

محنتی کھلاڑی ہے. فٹنس اچھی ہے. تکنیکی طور پر کمزور ہے مگر دماغی طور پر مضبوط کھلاڑی تکنیکی خامیوں کے ساتھ بھی کامیاب ہوسکتے ہیں. پنجاب میں قائد ٹرافی اکتوبر، نومبر دسمبر میں ہوتی ہے تب پچز میں صبح کے وقت نمی ہوتی ہے اس لئے پہلے چار نمبرز کے بلے بازوں کے لئے خاص طور پر مشکل ہوتی ہے. فواد صاحب ہمیشہ پانچویں چھٹے نمبر پر بلے بازی کو ترجیح دیتے ہیں تاکہ گیند بھی پرانی ہوجائے اور انہیں مزے سے سپنرز کو سویپ لگانے کا موقع ملے. یہ دفاعی اپروچ ہے. کرکٹ کھیلنے والے سے یہ باتیں چھپ نہیں سکتیں. فواد کو چیلینج لیکر آگے آنا ہوگا. لیکن یہ میٹیریل چیلنج والا نہیں لگتا.

فہیم اشرف کو منتخب کرنا بھی ایک اچھا فیصلہ ہے. فہیم میں ایک اچھا آل راؤنڈر بننے کے تمام لوازمات موجود ہیں اور ہمیں ایک سیم بولر آل راؤنڈر کی ضرورت بھی ہے تاکہ ہم بوقت ضرورت پانچ بولرز کھلا سکیں.

لیکن لیفٹ آرم میڈیم پیسر صدف حسین کو منتخب نہ کرنے کی سمجھ نہیں آتی. وہ ہر سیزن میں وکٹیں لیتا ہے. ہاں اسکی رفتار کم ہے مگر سوئنگ کراتا ہے. میر حمزہ، تابش خان اور اعزاز چیمہ میں سے کسی ایک کو بھی لیا جانا چاہئے تھا. ان تینوں کی ڈومیسٹک میں پرفارمنس شاندار ہے.

چیمہ نے اس سیزن میں 9 میچز میں سب سے زیادہ 60 وکٹ لئے. زیادہ عمر کا بہانہ نہیں بنانا چاہیئے. محمد سمیع کی ڈومیسٹک اور پی ایس ایل میں کارکردگی اس قابل تھی کہ اسے ٹیسٹ میں موقع دیا جا سکتا تھا. محمد رضوان یا کسی دوسرے کیپر کو نہ لیکر جانا بھی سرفراز کے عدم تحفظ کو نمایاں کر رہا ہے. حد تو یہ ہے کہ انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے بھی بسم اللہ کو باہر نکلوا دیا تھا. انگلینڈ میں اگر ایک کیپر زخمی ہوجائے تو پاکستان سے وہاں کسی کھلاڑی کو جلد بھیجنے اور کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کے صفر چانسز ہیں. ڈومیسٹک پرفارمنس کی بنیاد پر امام الحق کی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہیں بنتی تھی. انکی چار روزہ ایوریج 34 ہے. بھتیجے کو خصوصی رعایت نہیں ملنی چاہئے.

ہاں احمد شہزاد، وہاب ریاض، عمر اکمل کو ٹیم میں نہ دیکھ کر عجیب سی طمانیت بھری خوشی محسوس ہو رہی ہے.

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ