بریکنگ نیوز

شام پر امریکہ کے حملے پر وکی لیکس کا انکشاف

429381_11217250.jpg

وکی لیکس کا شام کے حملے پر انکشاف
تحریر طاہر ملک
اس میں کوئی شبہ نہیں کہ بشر الاسد حکومت نے چند سال قبل عرب بہار کی لہر جو تیونس سے اٹھی اور مصر تک آ پہنچی کو مذاکرات کے بجائے طاقت کے بے دریغ استعمال سے حل کرنے کی کوشش کی ۔ نوجوان عرب مظایرین سیاسی جمہوری حقوق معاشی اور سیاسی اصلاحات کا مطالبہ ریاست سے کر رھے تھے لاکھوں نوجوان شام میں بھی سڑکوں پر آ نکلے بشر الاسد حکومت نے ان سے مزاکرات کا راستہ اپنانے کے بجائے طاقت کا استعمال شروع کیا نہتے شہریوں پر گولیاں برسائیں ہزاروں مارے گئے اور یوں شام میں خانہ جنگی شروع ہوئی سعودی عرب اور امریکہ نے داعش جیسے دھشتگرد انتہا پسندانہ غیر ریاستی عناصر کی سرپرستی شروع کردی ان طاقتوں کے اپنے مقاصد تھے ۔امریکہ کی مشرق وسطی میں خارجہ پالیسی روس کے سابق اتحادی ملکوں میں برسر اقتدار حکومتوں کو جمہوریت اور انسانی حقوق کے نام پر ھٹا کر اپنی مرضی کے کٹھ پُتلی حکمران اقتدار کے سنگھاسن پر بٹھانا ھے ۔چاھئے اس کے لئے لاکھوں بچے خواتین مارے جائیں شام کی ایک تہائی ابادی نقل مکانی کرکے ترکی اور یورپ جا چکی ھے ۔مسلم امہ کے دعویدار اور حرمین شریفین کے خادم حکمرانوں نے اپنے دروازے شام کے ان معصوم شہریوں پر بند رکھے جرمنی کی چانسلر نے جرمنی کی نسل پرست جماعتوں کی مخالفت کے باوجود جرمنی کی سرحدیں کھول دیں اور لاکھوں شامی مہاجرین کو خوش آمدید کہا ۔
سوال یہ پیدا ہوتا ھے کہ امریکہ عراق مصر لیبیا اور اب شام کے حکمرانوں کو ہی کیوں تبدیل کرنا چاھتا ھے اس لئے کہ روس کے یہ اتحادی ممالک امریکہ کے دھڑے میں شامل نہ ہوئے ۔کیا سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں میں جمہوریت کی ضرورت نہیں ۔دراصل امریکہ ایران کے مشرق وسطی میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو ناصرف اپنے لئے بلکہ سعودی اور اسرائیل کے لئے بھی خطرہ سمجھتا ھے ۔شام پر حملے کے بعد مغربی میڈیا میں وکی لیکس کی جانب سے جاری کی گئی سعودی عرب کی خفیہ کیبل کا تذکرہ ھے جس کے مطابق سعودی عرب اور اسرائیل شام میں امریکی کاروائی کے حق میں پیش پیش تھے سعودی عرب کا امریکہ کو مشورہ تھا کہ اسے روس کے ردعمل سے گھبرانا نہیں چاہئے روس کے ساتھ سفارتی تعلقات بہتر بنانے چاھیں لیکن شام پر حملے سے پیچھے نہیں ھٹنا چاھئے ۔
وکی لیکس کے مطابق شام پر حملے کا جو جواز پیش کیا گیا یعنی کمیائی ھتیھاروں کا معصوم شہریوں پر استعمال اس میں داعش اسلام نامی تنظیم کے شواھد موجود ھیں اور اس تنظیم کو سعودی عرب کی حمائت حاصلِ ھے ۔اس حملے کو جواز بنا کر امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے شام پر حملہ کردیا ۔ادھر پاکستان کے میڈیا کا حال دیکھیں کہ خبروں کے درجنوں ٹی وی چینل ہیں اور کئی سو اخبارات ہیں لیکن ھم نواز شریف عدلیہ عمران خان کی خبروں سے ہی نہ نکل سکے بین الاقوامی سیاست میں کیا ہورھا ھے اس سے ھمیں بے خبر اور جاھل رکھا جا رھا ھے ۔
طاہر ملک

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ