بریکنگ نیوز

چائینہ اور فلپائن کے مابین باہمی اور دو طرفہ تعلقات باہمی مفادات کو یقینی بنا رہے ہیں

china-philippines.jpg

(خصوصی رپورٹ)
فلپائن کے صدر روڈرگودوٹیرٹے گزشتہ ہفتے چین میں منعقدہ بوائو کانفرنس برائے ایشیا میں شرکت کرنے سے قبل جنوبی فلپائن کے شہر ڈائوائو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ جس طرح سے دنیا تیزی سے جدت پسندی اور وسعت پسندانہ پالیسیز کی جانب گامزن ہے چین اور فلپائن اپنے دوطرفہ تعلقات کو تیزی سے بدلتی دنیا کے تقاضوں کے عین مطابق مثبت انداز میں ڈھال رہے ہیں، بوائو کانفرنس 2018برائے ایشیا کے حوالے سے فلپائنی صدر نے کہا بوائو کانفرنس فلپائن میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور تجارتی حجم میں پھیلائو کا سبب بنے کی اور اس کانفرنس میں شرکت فلپائن کے مستقبل کے حوالے سے ایک اہم اور مثبت پیش رفت ثابت ہوگی۔ فلپائنی صدر روڈر گودیٹر نے مزید اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بوائو کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے بہت پر امید ہیں کیونکہ اس کانفرنس میں شرکت سے انکی چینی قیادت سے ملاقاتیں ہونگی اور وہ اس حوالے سے فلپائن اور چین کے مابین باہمی دو طرفہ تعلقات کو مضبوطی کے خواہاں ہیں اور چینی قیادت سے ملاقات میں وہ خطے اور فلپائن کی خوشحالی کے حوالے سے اہم عوامل طے کرنے کے حوالے سے کوشاں ہیں۔ فلپائنی صدر نے چینی قیادت کی جانب ان کوششوں کو بھر پور انداز میں سراہا کے کیسے چینی قیادت نے فلپائن کے جنگ سے متاثرہ شہرمراوی کی ڈیویلمپنٹ کے حوالے فلپائن کو مدد فراہم کی۔فلپائنی صدر ڈوٹرٹے نے اس ضمن میں عالمی امن علاقائی تنازعات کے حل کے حوالے سے چینی کوششوں اور سنجیدگی کو بھر پور الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر شی جنپنگ نے عالمی خوشحالی اور باہمی مفادات کے حصول کے حوالے سے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبوں کا آغاز کیا ہے جب کہ فلپائن اس حوالے سے تعمیری منصوبوں سے بھر پور استعفادہ حاصل کرنے کے حوالے سے کوشاں ہے اور اس حوالے سے چین خطے اور فلپائن کی تعمیرِ نو کے حوالے سے بہت اہم ترین کردار ادا کر رہاہے۔ ڈوٹرٹے نے پیپلز ڈیلئی سے بات کرتے ہوئے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ فلپائن چین کے ساتھ تجارتی حجم کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے کوشاں ہے اور چین کیساتھ انسانی وسائل میں اضافے کے حوالے سے متعلق عوامل کے پھیلائو کے لیے بھی سنجیدہ ہے۔ اور اس ضمن میں دونوں ممالک کی قیادت باہمی روابط کو مختلف شعبوں تک پھیلانے کے حوالے سے سنجیدہ ہیں اور باہمی مفادات کے لیے ایک دوسرے کی مدد کرنے کے لیے مختلف عوامل زیرِ غور ہیں۔ ڈوٹرٹے نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ فلپائن اپنے پڑوسی ممالک کیساتھ اقتصادی روابط بڑھانے اور باہمی مفادات سے متعلق منصوبوں کے شروع کرنے کے حوالے سے سنجہدہ ہے۔ انہوں نے تیزی سے مستحکم ہوتی چینی معیشت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فلپائن کی معیشت بہت حد تک چینی معیشت کیساتھ مسلک ہے اور وہ امید رکھتے ہیں کہ 2050تک دنیا کے مجموعی اقتصادی حجم میں ایشیا کا اقتصادی حجم پچاس فیصد تک ہوجائیگا۔ علاقائی معیشت کو مضبوط کرنے سے ہی خطے کے لوگوں کی زندگیوں میں بنیادی تبدیلیاں متوقع ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بوائو فورم برائے2018کے حوالے سے بہت پر عزم ہیں اور وہ اس حوالے سے بہت پر عزم ہیں کہ فلپائنی حکومت آئیندہ بھی ملک میں بہتر گورننس اور کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے اپنی پالیسیز کو جاری رکھے گی اور ملک میں انٹر پرائسیز کی بہتری اور مضبوطی کے حوالے سے کوششوں کو جاری رکھے گی۔ فلپائنی حکومت ملک میں قومی تعمیرِ نو اور انفراسٹرکچر کی تعمیر کے حوالے سے پر عزم ہے اور وہ بوائو فورم پر علاقائی سرمایہ کاری کے حوالے سے تجاویز پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایشیا کی تعمیرِ نو امن اور استحکام سے منسلک ہے اور اس نازک موقع پر کسی بھی قسم کی لا پرواہی بہت سنگین ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہابھی ایشیا کو علاقائی تنازعات اور دہشت گردی شدت پسندی کا سامنا ہے اور علاقائی امن کیلیے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ