بریکنگ نیوز

عمران خان کا بہترین سیاسی موو

430037_26335095.jpg

عمران خان کا بہترین سیاسی موو
تحریر عثمان غازی
تحریک انصاف کے وہ اراکین اسمبلی جو پارٹی چھوڑچکے تھے یا پارٹی چھوڑنے والے تھے، ان پر سینیٹ میں ہارس ٹریڈنگ کا الزام لگا کر عمران خان نے انہیں پہلے ہی عوام میں گندہ کردیا۔

یہ انتہائی دلچسپ سیاسی اقدام ہے، یہ اراکین اسمبلی پہلے سے پی ٹی آئی کی کرپشن پر تنقید کررہے تھے، ان کو عمران خان نے خود ہی کرپٹ قرار دے کر باب بند کردیا۔

اگر عمران خان تحریک انصاف کے اراکین کے دیگر پارٹیوں کو ووٹ ڈالنے پر نالاں تھے تو 23 دسمبر 2016 کے اس اعلان کا کیا ہوا کہ جب عمران خان نے فیصل آباد میں تحریک اںصاف کے ان بلدیاتی امیدواروں کو پارٹی سے نکالنے کا اعلان کیا تھا کہ جنہوں نے مسلم لیگ نون کو چیئرمین کے لیے ووٹ ڈالے تھے۔

یہی نہیں بلکہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی راہنما چوہدری سرور کو سینیٹ کے لیے اضافی ووٹ ملے، یہاں عمران خان نے ان سے سوال کیوں نہیں کیا کہ یہ ووٹ خریدے یا تحفے میں ملے؟

دلچسپ صورت حال تو اس وقت پیش آئی کہ جب تحریک انصاف نے خود سینیٹ میں پیپلزپارٹی کے ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار کو ووٹ ڈالے مگر عمران خان نے کسی سے پوچھ گچھ نہیں کی۔

عمران خان کے اس اقدام کا کیا نتیجہ ہوگا!! اس کے دو پہلو ہیں، عمران خان نے بہترین سیاسی موو لیا ہے، اگر وہ ایسا نہ کرتے تو ان اراکین اسمبلی نے جانا ہی تھا، اب وہ کانے ہوگئے ہیں، جائیں تو مسئلہ اور نہ جائیں تو غصہ ۔۔

اس معاملے کا دوسرا پہلو تحریک انصاف کے خلاف بھی نکل سکتا ہے، یہ جو صورت حال میں نے آپ کو بتائی، اس سے عوام آگاہ ہوں یا نہ ہوں، ایک ایک سیاست دان ضرور آگاہ ہے اور اس اقدام کے بعد الیکٹبلز میں بے چینی پھیل سکتی ہے

نتیجہ کوئی بھی ہو۔۔ اس ناگزیر صورت حال میں عمران خان کا اقدام قابل تعریف ہے، ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی اور آپشن نہیں تھا!

عثمان غازی

#PTILeadsByExample

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ