بریکنگ نیوز

میں پاکستانی ہوں اور بڑا عجیب ہوں

430470_52876613.jpg

میں پاکستانی ہوں اور بڑا عجیب ہوں۔
تحریر عثمان غازی
شام میں بشارالاسد کی فوجیں بمباری کریں تو میرا ایمان جاگ جاتا ہے اور میں مسلمانوں کے غم میں آنسو بہانے لگتا ہوں مگر جب امریکا شام پر حملہ کرتا ہے تو میرا ایمان خراٹے بھر کر سونے لگتا ہے۔

قندوز کے مدرسے پر افغان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے حملہ ہوا تو میں سر پٹک پٹک کر روتا ہوں مگر کابل میں جب مذہبی انتہاپسندوں نے جمہوریت کو کفر قرار دیتے ہوئے شناختی کارڈ بنوانے والے مسلمانوں کو شہید کیا تو میں چپ سادھ لیتا ہوں۔

میں بھی بڑا عجیب ہوں، مجھے افغانستان اور عراق میں مسلمانوں کی نسل کشی پر بے چینی ہے مگر یمن میں لاکھوں مسلمان سعودی عرب کی جانب سے مسلط کردہ جنگ کی وجہ سے قحط کا سامنا کررہے ہیں، وہ بھوک سے مررہے ہیں مگر میرے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔

میری سوچ کی سائنس کیا ہے، یہ میں آج تک خود سمجھ نہیں پایا، میں کہتا ہوں کہ مجھے کرپشن ناپسند ہے مگر شاید بالکل ایسا نہیں ہے، کرپشن تو نام ہے، دراصل مجھے نوازشریف ناپسند ہے، اگر کرپشن ناپسند ہوتی تو پانامہ کی فہرست میں تو لاہور ہائی کورٹ کے حاضر سروس جج فرخ عرفان خان اور لاہور ہائی کورٹ کے سابق جج ملک قیوم کا نام بھی شامل ہے، 220 پاکستانیوں میں بحریہ ٹاؤن، داؤدگروپ، سورتی گروپ، ہاشوانی گروپ اور لاکھانی گروپ سمیت 28سرمایہ داروں کا نام پانامہ پیپرز میں شامل ہے مگر مجھے مسئلہ صرف نوازشریف کی کرپشن سے ہے۔

میں تھر میں بچوں کے مرنے پر دن رات آنسو بہاتا ہوں، آپ کو لگ رہا ہوگا کہ مجھے مرتے ہوئے بچوں سے بہت ہمدردی ہے مگر یعینہی ایسا نہیں ہے، خیبرپختونخوا میں غذائی قلت کی وجہ سے 2017 کے صرف چھ ماہ میں چھ ہزار 319 بچے مرچکے ہیں، خون کی کمی کی وجہ سے 1543 بچے مردہ پیدا ہوئے مگر مجھے دلچسپی صرف تھر کے بچوں کے مرنے سے ہے۔

قصور میں زینب نامی بچی کا ریپ ہوا، میں دیوانہ ہوگیا مگر جب ڈیرہ اسماعیل خان میں لڑکی کے کپڑے پھاڑ کر برہنہ گھمایا گیا تو میں ایسا انجان ہوگیا کہ جیسے یہ سانحہ ہوا ہی نہیں، میں نے کہا نا کہ میں بہت عجیب ہوں۔

معقولیت کس چڑیا کا نام ہے، مکالمہ کسے کہتے ہیں، میں نہیں جانتا، مجھے بس اتنا پتہ ہے کہ میرے مؤقف سے اختلاف رکھنے والا ہر شخص یا تو کافر ہے یا گستاخ رسول۔۔ اگر میں نے اس پر ہلکا ہاتھ رکھا تو وہ ملک دشمن اور انڈیا کا ایجنٹ کہلاتا ہے۔

عثمان غازی

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ