بریکنگ نیوز

عمران خان کی تقریر ایک جائزہ

FB_IMG_1525020351980.jpg

” مدر آف آل جلسہ میں عمران کی تقریر کا جائزہ”
تحریر ثاقب ملک
اس سے بہتر شاید ہی عمران خان نے تقریر کی ہو. سب سے اہم اور دل میں اتر جانے والی بات خان کی پاکستان سے صاف جھلکتی محبت ہے. ٹھیک ہے عمران خود پسند اور نرگسیت کا شکار ہے مگر پاکستان، قائداعظم اور اقبال اسے اپنی ذات سے بھی زیادہ محبوب ہیں.

حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے متعلق بھی عمران مدینہ کی ریاست کے حوالے سے اکثر ذکر کرتا ہے. آج بھی کیا. سیاسی آئیڈیل ازم کی بنیاد ایک مسلمان کو وہیں سے اٹھانی چاہئے. اقلیتوں کے لئے عمران ہمیشہ بولتا ہے حالانکہ اقلیتوں کا ووٹ بینک کسی الیکشن پر اتنا اثرانداز نہیں ہوتا. اس سے صاف ظاہر ہے کہ کپتان صرف ووٹ دیکھ کر اپنی رائے نہیں قائم کرتا. اقلیتوں کو آگے بڑھ کر عمران کو سپورٹ کرنا چاہیئے.

گیارہ نکات مجھے زیادہ پسند نہیں آئے مگر زرعی ایمرجنسی، قرضہ اتارو مہم، پچاس لاکھ سستے گھر اہم نکات تھے. گیارہ نکات میں انصاف کا ذکر غائب تھا. بیوروکریسی جو اصل مجرم ہے، کام نہیں کروانے دیتی اسکو سدھارنے ، سسٹم بدلنے پر بھی گیارہ نکات میں کچھ نہیں ملا. معاشی نظام پر بھی کچھ واضح منشور نہیں. فلاحی ریاست کیسے بنے گی؟ کیا تعلیم، صحت مفت ہوگی؟ کیا منافع کی شرح قائم کی جائے گی؟ سود کی مخالفت میں نیا سسٹم لانے کی کوشش ہوگی؟ خارجہ پالیسی کیا ہوگی؟ امریکہ، افغانستان، بھارت سے تعلقات کی بنیاد کیا ہوگی؟.شدت پسندی سے کیسے نمٹا جائے گا؟. مسنگ پرسنز ،بلوچستان اور فاٹا کے مسائل، ایجنسیوں اور فوج کے رول پر بھی بات ہونی چاہئے تھی. ٹھیک ہے ایک تقریر میں سب کچھ کہنا ممکن نہیں ہوتا مگر اتنے اہم ایشوز کو اگنور کرنا بھی ممکن نہیں.

مدراس کے طلباء کا ذکر کر یے عمران نے مثبت جانب قدم بڑھایا ہے. جنوبی پنجاب صوبے کا قیام اور فاٹا کا کے پی کے سے انضمام بھی اچھے اعلانات تھے. تعلیم کو سب سے پہلے رکھ کر بھی عمران نے اپنی ترجیحات کو واضح کر دیا ہے. تعلیم اور نصاب میں تبدیلی اہم ترین ایشو ہونا چاہئے. واٹر پالیسی کے متعلق کچھ نہیں ملا. پانی اگلے دس پندرہ برس میں اہم ترین مسئلہ بن جائے گا.

امید ہے تحریک انصاف آئندہ مزید بہتر پروگرام کے ساتھ آئے گی. مسائل زیادہ اور گھمبیر ہیں، قیادت کو اتنا ہی پختہ اور تیار ہونا چاہئے. آج کامیابی کا دن ہے. عمران نے پھر میدان مار لیا. تحریک انصاف، عمران خان اور اسکے حمایتیوں کو مبارک ہو.

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ