بریکنگ نیوز

علامہ اقبال کے آبائی گھر کی دیکھ بھال حکومتی ذمہ داری

IMG_20180501_153723.jpg

مفکر ِپاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے آبائی گھرکی دیکھ بھال ۔۔حکومتی بے حسی لمحہ فکریہ
ڈاکٹرجمال ناصر
شاعر مشرق مفکر ِپاکستان علامہ محمد اقبالؒ کا شمار تحریک پاکستان کی ان اہم شخصیات میں ہوتا ہے کہ جنہوں نے مسلمانوں کے لئے ایک الگ وطن کا خواب دیکھا اور پھر اس کے قیام میں بھی اپنا کردار ادا کیا ۔بلاشبہ یہ وہ عظیم لوگ ہیں کہ جن کی خدمات لائق ستائش ہیں ۔لیکن مجھے اس وقت سخت ذہنی کوفت ہوئی کہ جب میں گذشتہ اتوار 29اپریل 2018ءکواپنے اس عظیم قومی رہنماءکی سیالکوٹ میں واقع آبائی رہائش گاہ کو دیکھنے کےلئے گیا ۔یقین جانیئے! میں نے علامہ اقبال ؒ کا آبائی گھر اپنے دور کی تعمیر کا شاہکار پایا لیکن اس کی دیکھ بھال اور علامہ اقبالؒ کے شایان شان تزئین و آرائش کے معاملے پر حکمرانوں کی روایتی بے حسی پر ماتم کرنے کو جی چاہا ۔ان کے گھر کے اردگرد کا علاقہ انتہائی گندا،نالیاں گندگی سے آٹی پڑی تھیں،کوڑا کرکٹ کے ڈھیر ایک عجب تکلیف دہ منظر پیش کر رہے تھے۔ علامہ اقبالؒ کے گھر کے اندر بھی مٹی کے ڈھیرحکومت اور انتظامیہ کی اعلیٰ کارکردگی کا منہ چڑا رہے تھے ۔ہمارے لئے افسوس کا مقام ہے کہ ان عظیم شخصیات کہ جنہوں نے قیام پاکستان کےلئے بے پناہ قربانیاں دیں ، ایک الگ مسلم ریاست کا خواب دیکھا اور اس خواب کی تکمیل میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا ۔اب تک آنے والی کسی بھی حکومت نے علامہ اقبال ؒ کی اس آ بائی رہائش گاہ پر توجہ دینے کی زحمت گوارا نہیں کی ۔ حقیقت تو یہ ہے کہ اپنے محسنوں کی قدر نہ کرنے والی قومیں تباہ و برباد ہو جایاکرتی ہیں لہذا ہمیں دیگر تمام امور کو پس پشت ڈال کر علامہ اقبال ؒ کی رہائش گاہ کی صفائی اور اس کی علامہ اقبال ؒ کے شایان شان تزئین و آرائش پر توجہ دینا چاہئے تاکہ اندرون و بیرون ملک سے آنے والے لوگ ایک اچھا تاثر لے کر جائیں ۔ شہریوں کا بھی یہ فرض بنتا ہے کہ وہ کم از کم علامہ اقبالؒ کے آبائی گھر کے قریب کسی بھی قسم کی گندگی پھینکنے سے اجتناب برتیں کیونکہ اس علاقے میں گندگی کی وجہ سے سیاحوں پر اچھا تاثر نہیں ابھرتا ۔اس علاقے کو علامہ اقبال ؒ کے شایان شان صاف ستھرا رکھنا بحیثیت قوم ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ