بریکنگ نیوز

احسن اقبال کی سیکورٹی اور الیکشن مہم

300288feb2f047fb8eb99c972e8ba146_18-1.jpg

“احسن اقبال کی سیکیورٹی، سازش اور الیکشن مہم ”
تحریر ثاقب ملک
ابھی کچھ دن گزرے، اپریل میں پاک چائنا سینٹر، اسلام آباد میں منعقدہ لٹریچر فیسٹیول میں احسن اقبال تشریف لائے. کتابوں سے تو انہیں کیا شغف ہونا فقط چند منٹ کی ایک قرعہ اندازی میں جیتنے والوں کا نام بول کر چلتے بنے.

لیکن انکی سیکیورٹی حیران کن حد تک نہ ہونے کے بابر تھی. ایلیٹ فورس کے چار اہلکار تھے اور بھی اکتائے ہوئے نان فوکسڈ لگ رہے تھے. مزید یہ کہ آدھ درجن رپورٹرز اور کیمرہ مین جانوروں کی طرح جمگھٹا بنا کر انکے اردگرد بھنبھنا رہے تھے. آپکے پاس صرف کیمرہ ہو اسکے بعد پاکستان میں آپکو ہر جگہ سینگ گھسانے کی مکمل آزادی ہوتی ہے.

یہ درست ہے کہ پاک چائنا سینٹر میں ڈبل لئیر سیکیورٹی پیرا میٹرز تھے مگر بیرونی گیٹ پر واک تھرو گیٹ پر کم ہی کوئی چیک کرنے والا ہوتا ہے بس دروازے سے اندر گھس جائیں. اسکے بعد آپ پچھلے راستے سے جہاں کینٹین ہے وہاں سے آرام سے بغیر سیکیورٹی چیک اپ اندر گھس سکتے ہیں.

میں سوچ رہا تھا کہ اگر اس دن بھی کوئی احسن اقبال پر حملہ کرنا چاہتا تو بآسانی کر سکتا تھا. یقیناً ان پر حملہ قابلِ مذمت ہے.

مذہبی منافرت پر مختصراً یہ کہ جنت کے لئے ہم ہر وقت جہنمی حرکات کرتے رہتے ہیں.

جہاں تک اسٹیبلشمنٹ کی سازش کا تعلق ہے تو جناب اعلیٰ احسن اقبال جیسے مرد مجاہدین کے لئے کسی قاتلانہ حملے کی سازش کی ضرورت نہیں ہوتی. آپ چنتا نہ کریں.

کچھ معصوم یہ واویلا فرما رہے ہیں کہ پچھلے دور حکومت میں امن و شانتی کے دریا بہانے والی پیپلزپارٹی اور اے این پی کی طرح اس بار مسلم لیگ کو بھی الیکشن مہم نہیں چلانے دی جائے گی. پہلے تو یہ تشفی کر لیں کہ پچھلی بار پیپلزپارٹی نے دھڑلے سے سندھ میں مہم چلائی تھی کوئی روک ٹوک نہ تھی. یعنی اسٹیبلشمنٹ کو سندھ سے پیپلز پارٹی کی فتح پر کوئی مسئلہ نہیں تھا. پنجاب میں ہمارے علاقے میں بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار کو کوئی ایشو نہیں تھا. پنجاب کے اکثر حلقوں میں پیپلز پارٹی نے جہاں امیدوار کھڑے کئے انہیں کوئی سیکیورٹی ایشو نہیں تھا. کچھ علاقوں میں ایشو یقیناً تھا. لیکن بنیادی وجہ پیپلزپارٹی کی عالیشان پرفارمنس تھی. اس بار تو پیپلز پارٹی کو کوئی سیکورٹی ایشو نہیں؟ دیکھتے ہیں کیسے پنجاب سے کلین سوئپ کرتے ہیں. پچھلی دفعہ اے این پی کو سب سے زیادہ سیکیورٹی تھریٹیس تھے. یہی بات اے این پی کے لئے کہ اس بار تو انہیں سکیورٹی مسائل نہیں تو آئیں اور کے پی کے میں الیکشن جیت کر دکھائیں.

جہاں تک مسلم لیگ کی الیکشن مہم کی بات ہے تو میاں نواز شریف پچھلے چھ ماہ سے لگا تار اپنی الیکشن مہم ہی چلا رہے ہیں اور دھوم دھڑلے سے چلا رہے ہیں. کوئی روک ٹوک نہیں.

اب سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر کہ تمام غیر ضروری سیکیورٹی ہٹائی جائے تو میرے خیال میں یہ بالکل درست فیصلہ تھا اور ہے. اصل خطرہ عوامی مقامات پر ہوتا ہے جہاں یہ جائیں وہاں متناسب سیکیورٹی ہونی چاہئے. یہاں اداروں کی اہلیت کا معاملہ آتا ہے. چونکہ اداروں کی نا اہلیت سامنے کی بات ہے جو انہیں رہنماؤں کے کرتوت ہیں تو اب آپ سینکڑوں اہلکاروں کے جھرمٹ میں چھپنا چاہتے ہیں. لیکن کیوں گھروں اور شاہراہوں پر سینکڑوں پولیس اہلکار تعینات ہوں؟ کیوں روٹ لگیں؟ آپ اپنے دور اقتدار میں کیوں امن ٹھیک نہیں کر سکے؟ اگر ان رہنماؤں کو سیکیورٹی کا اتنا ہی مسلہ ہے تو انکے پاس کروڑوں اربوں روپے ہیں اپنی ذاتی سیکیورٹی کا بندوبست کر لیں.

یہی معیار فوجیں سربراہان اور ججز کے لئے بھی ہونا چاہئے. کیوں انکے لئے روٹ لگیں؟ لیکن چونکہ سیاستدانوں نے یہ گیم چلائی ہوئی کہ ہم نے تو ان ایشوز پر کچھ کرنا نہیں تاکہ ہمارے پر زد نہ آئے تو اب آپ گلہ نہیں کر سکتے.

اللہ نہ کرے ایسا ہو، ذاتی لحاظ سے ہر انسان قیمتی ہے. مگر، سیاسی لحاظ سے موجودہ پاکستان میں کوئی ایک لیڈر بھی ایسا نہیں جس کے دنیا سے گزر جانے سے پاکستان ختم ہوجائے گا یا بہت خوفناک انتشار ہوگا . وقتی رولا ہوگا اور بس. لیاقت علی خان، بھٹو، ضیاء الحق اور بینظیر قتل ہو چکے یہ ملک چلتا رہا. وہ لیڈرز اس وقت آج کے لیڈروں سے زیادہ قد و قامت کے مالک تھے. امریکہ کے آدھ درجن بڑے لیڈرز قتل ہوچکے. دو سٹنگ صدور لنکن اور کینیڈی بھی شامل تھے. کہیں زمین پھٹی نہ آسمان گرا. بھارت کے دو وزیراعظم جان سے گئے. گاندھی قتل ہوئے. اسکی جمہوریت کو کوئی خطرہ لاحق نہ ہوا.

یہ ڈرامے بازی ہوتی ہے کہ اپنی جان، ادارے یا مذہب کو ملک کی سالمیت سے جوڑ کر لوگوں کو حب الوطنی کے نام پر جذباتی بلیک میل کیا جا سکے. اس حمام میں فوج، مذہبی رہنما سب الف ننگے ہیں.

بھٹو کے الفاظ میں کہ( یہ جملہ چارلس ڈیگال سے بھی منسوب ہے )

The Graveyards are full of indispensable men.

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ