بریکنگ نیوز

برطانوی شاہی شادیوں میں پیش کیے گئے کیک نیلامی کیلئے تیار

183971_1164452_updates.jpg

برطانوی شہزادے ہیری اور ان کی منگیتر و امریکی اداکارہ میگھن مارکل 19 مئی کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، جس کا ہر کسی کو بے صبری سے انتظار ہے۔

شاہی خاندان کی جانب سے شادی کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں رپورٹس سامنے آئی ہیں کہ ماضی میں شاہی خاندانوں کی شادی میں شرکت کرنے والے مہمانوں نے تقریب میں پیش کیے گئے کیک کے ٹکڑے نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ وہ کیک سلائسز ہیں جنہیں لوگوں نے شاہی خاندان کی نشانی کے طور پر سنبھال رکھا ہے اور اب وہ یہ یادگار کیک کے ٹکڑے نیلامی میں پیش کرنا چاہتے ہیں، لیکن یاد رہے کہ یہ کیک کھانے کے قابل نہیں ہوں گے۔

1981 میں شہزادے چارلس اور شہزادی ڈیانا کی شادی کا کیک —۔ فوٹو/ اے ایف پی
ان کیک کے ٹکڑوں کی نیلامی آئندہ ماہ 23 جون کو لاس ویگاس میں پلینٹ ہولی وڈ ریزورٹ اینڈ کیسینو میں ہوگی، جہاں 1981 میں شہزادے چارلس اور شہزادی ڈیانا کی شادی سے لے کر 2005 میں شہزادے چارلس کی کمیلا پارکر سے ہونے والی دوسری شادی میں تقسیم ہونے والے کیک کے ٹکڑوں کی بولی لگائی جائے گی۔

اس کے علاوہ 2011 میں شہزادے ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی میں تقسیم کیے گئے فروٹ کیک کا ٹکڑا بھی اس نیلامی میں رکھا جائے گا۔

ان کیک سلائسز کی نیلامی 600 سے 800 ڈالر کے درمیان ہوگی۔

واضح رہے کہ اس میں شہزادے ہیری اور میگھن کی شادی کا کیک شامل نہیں ہوگا جب کہ ممکن ہے کہ مستقبل میں ان کی شادی کا کیک بھی نیلامی کے لیے رکھا جائے۔

1973 میں شاہی خاندان کی شادی کا کیک(دائیں جانب) جبکہ 2011 میں شہزادے ولیم کی شادی میں پیش کیا گیا کیک(بائیں جانب) —.فوٹو/ بشکریہ پیپلز رائل
شہزادے ہیری اور میگھن نے اپنی شادی کے لیے ’لیمن ایلڈر فلاور کیک‘ کا آرڈر لندن کی وائلٹ بیکری شیف کلیری پٹیک کو دیا ہے، جسے شادی کے روز شرکاء میں بانٹا جائے گا۔

رواں ماہ 19 مئی کو برطانوی شہزادے ہیری اپنی منگیتر میگھن سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔

شادی شاہی محل میں ہوگی جس میں 600 افراد مدعو کیے گئے ہیں۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ