بریکنگ نیوز

چین میں واقع دنیا کی خطرناک ترین سرنگ

184046_8443276_updates.jpg

سچ ہی کہتے ہیں کہ محنت اور لگن سچی ہو تو انسان کسی بھی ناممکن کام کو ممکن بناسکتا ہے، چین کے قصبے گولیانگ (Guoliang) میں واقع انسانی ہاتھوں سے بنائی گئی ایک سرنگ بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس کا شمار دنیا کی خطرناک ترین سرنگوں میں کیا جاتا ہے۔

تائی ہینگ (Taihang) پہاڑوں کے بیچ سے نکالی گئی یہ گولیانگ سرنگ حکومت نے نہیں بلکہ وہاں رہنے والے 13 مقامی افراد نے 1970 میں اپنی مدد آپ کے تحت بنائی تھی تاکہ لوگوں کی آمدورفت آسان بنائی جاسکے۔

فوٹو: بشکریہ امیجن چائنا/ ریکس—۔
واضح رہے کہ 1972 سے قبل قصبے گولیانگ کو چین کے صوبے ہوئی زیان، شنشیانگ اور ہینان سے ملانے والا عمودی راستہ 720 پہاڑیوں سے ہو کر گزرتا تھا، جو کہ کافی دشوار تھا۔

یہی وجہ تھی کہ 13 مقامی افراد نے سفری مشکلات کو دور کرنے کے لیے یہ سرنگ تعمیر کرنے کی ٹھانی۔

1.2کلو میٹر طویل یہ سرنگ 5 سال کے عرصے میں ہاتھوں سے بنائی گئی، جس کے لیے 4 ہزار ہتھوڑے اور 12 ٹن اسٹیل بار استعمال کیے گئے۔

فوٹو: بشکریہ امیجن چائنا/ ریکس—۔
اس سرنگ کو یکم مئی 1977 کو ٹریفک کے لیے کھولا گیا۔

سرنگ کی دیواریں ہموار نہیں ہیں اور اس میں مختلف سائز اور اشکال کی 30 قدرتی ‘کھڑکیاں’ بھی ہیں، جہاں سے باہر کا نظارا بھی کیا جاسکتا ہے۔

اس سرنگ کو دنیا کی خطرناک ترین سرنگوں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے، جسے دیکھنے کے لیے مقامی اور غیر ملکی سیاح بڑی تعداد میں چین کا رخ کرتے ہیں۔

فوٹو: بشکریہ امیجن چائنا/ ریکس—۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ