بریکنگ نیوز

ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کے اعتراف میں 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری

184123_2465310_updates.jpg

کراچی: اسٹیٹ بینک نے پاکستان میں جذام کے مرض کو شکست دینے والی جرمن ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کے اعتراف میں 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کر دیا ہے۔

یادگاری سکہ جاری کرنے کی تقریب اسٹیٹ بینک کے کراچی میں ہیڈ کوارٹرز میں ہوئی جس میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر اور اسٹیٹ بینک کے گورنر طارق باجوہ نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر رتھ فاؤ نے اپنی زندگی پاکستان میں جذام کے مریضوں کے وقف کردی تھی جس کے باعث پاکستان خطے میں اس مرض پر قابو پانے والا پہلا ملک بن گیا۔

کراچی: ڈاکٹر رتھ فاؤ سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک

ان کا کہنا ہے کہ یادگاری سکے کا اجراء منفرد اقدام ہے جو ماضی میں قائد اعظم، علامہ اقبال، فاطمہ جناح اور عبدالستار ایدھی جیسے عظیم لوگوں کے اعزاز میں کیا گیا۔

تقریب میں جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے ملک کے لیے ڈاکٹر فاؤ کی خدمات کا اعتراف کرنے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

ڈاکٹر رتھ فاؤ کے اعزاز 50 روپے کا یادگاری سکہ 75 فیصد تانبے اور 25 فیصد نکل سے بنا ہے جب کہ اس کا قطر 30 ملی میٹر اور وزن 13.5 گرام ہے۔

سکے کے سامنے کے رخ پر چاند اور 5 نوکوں والا ابھرتا ہوا ستارہ ہے جب کہ عقبی حصے پر ڈاکٹر رتھ فاؤ کا نام اور تصویر کنندہ ہے جس کے ساتھ ان کے عرصہ حیات بھی درج کی گئی ہے۔

پاکستانی مدر ٹریسا کے اعزاز میں 50 روپے کے سکے جاری کرنے کی منظوری

یادگاری سکہ 9 مئی 2018 سے اسٹیٹ بینک پاکستان سروسز کارپوریشن کے تمام دفاتر میں عوام کو دستیاب ہوگا۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے یادگاری سکے کی منظوری گزشتہ سال نومبر میں کابینہ اجلاس میں دی تھی۔

ڈاکٹر رتھ فاؤ کی زندگی پر ایک نظر

ڈاکٹر رتھ فاؤ نے 57 سال قبل پاکستان میں قدم رکھا اور جذام کے مریضوں کے لیے کراچی میں کلینک قائم کیا، انہوں نے 1962 سے اپنی زندگی پاکستان میں جذام کے مریضوں کے لیے وقف کی۔

ڈاکٹر رتھ فاؤ نے 1996 میں پاکستان میں جذام کے مرض کو شکست دی اور ملک میں 1996 میں جذام سے نجات کا تاریخی دن منایا گیا۔

حکومت پاکستان نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال پاکستان، ہلال امتیاز، ستارہ قائداعظم اور نشان قائداعظم سے نوازا۔

ڈاکٹر رتھ فاؤ مختصر علالت کے بعد 10 اگست 2017 کو کراچی میں انتقال کرگئی تھیں جنہیں سرکاری اعزاز کے ساتھ کراچی کے مسیحی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا تھا۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ