بریکنگ نیوز

بشیر ریاض اور پاکستان پیپلز پارٹی

DS3qGt0XcAAFCc_-Copy.jpg

تحریر: امام بخش

پاکستان پیپلز پارٹی کی نصف صدی کی تاریخ میں کئی لوگ پارٹی میں آئے اور کئی چلے گئے لیکن بشیر ریاض اُن چند لوگوں میں شامل ہیں، جو 1967ء سے بھٹو خاندان کے ساتھ منسلک ہیں۔ بشیر ریاض قائدِ عوام ذوالفقار بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے ساتھ ایڈوائزر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ اس وقت بشیر ریاض چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے سینئر ایڈوائزر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ بشیر ریاض وہ شخص ہیں کہ جن پر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے بعد آصف علی زرداری بھی بھرپور اعتماد کرتے ہیں۔ بشیر ریاض کے بارے میں فقط ایک بات جاننے سے ہی بھٹو خاندان میں اُن کی حیثیت واضح ہو جاتی ہے کہ جب آصف علی زرداری جھوٹے کیسز کے سلسلے میں جیل میں تھے اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے بھی جیل جانے کے امکانات شدید ہونے لگے تو محترمہ شہید نے بشیر ریاض پر اعتماد کرتے ہوئے اپنے تینوں بچے اُن کے حوالے کر کے پاکستان سے باہر بھیج دیا۔ بلاول بھٹو زرداری، بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری انھیں اپنے خاندان کا فرد سمجھتے ہیں۔

جب آصف علی زرداری نے بشیر ریاض کو بھٹو لیگیسی ریسرچ فاؤنڈیشن کا چیئرمین بنایا تو بلاول بھٹو زرداری نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا:

“بشیر ریاض چار دہائیوں سے پہلے میرے نانا قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، پھر میری والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھ چلتے چلے آئے ہیں۔ لہٰذا یہ ہمارے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں کہ وہ بھٹو لیگیسی ریسرچ فاؤنڈیشن کی سربراہی کریں، جس کا کام دو شہید رہنماؤں کی پاکستان میں جمہوریت کے لیے گرانقدر خدمات کو دستاویزی شکل دینا ہے۔

محترمہ شہید کے قریبی ساتھی اور بیرونِ ملک ان کے ترجمان بشیر ریاض دراصل اب ہمارے خاندان کا حصہ ہیں۔ میں تب ایک سال کا تھا، جب میری والدہ نے جناب بشیر ریاض کو میری جانب سے ایک آٹو گراف دیتے ہوئے لکھا “پیارے انکل بشیر! جب میں بڑا ہو جاؤں گا، تب کیا آپ میرے بھی ترجمان ہوں گے؟” آج ہم جوان ہیں، پاکستان میں بحالی جمہوریت کے لیے ہم نے انھیں اپنی والدہ کی جدوجہد کو بامقصد بنانے کے لیے سخت محنت ہی کرتے دیکھا ہے، ہم سب پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے ان کی خدمات اور طویل وابستگی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

پارٹی اور بھٹو قیادت کے ساتھ اس قدر طویل رفاقت کی بنیاد پر بشیر ریاض بہترین انتخاب ہیں۔ ان تاریخ ساز پاکستانی راہنماؤں کی خدمات پر تحقیق ایسی کسی دستاویز کی تیاری اور انہیں عوام تک پہنچانے کا اہم کام شاید ان سے بہتر کوئی کر بھی نہیں سکتا۔

بشیر ریاض سے اپنی حالیہ ملاقات میں میں نے انہیں اپنی والدہ پر ایک کتاب لکھنے کی بھی درخواست کی ہے۔ میرے خیال میں ایک قریبی ساتھی کے طور عالمی امن، پاکستان کی تعمیر و ترقی پر محترمہ کی کوششوں اور سوچ کا مکمل گہرائی اور ادراک بشیر ریاض سے بہتر کسی کو نہیں ہو گا۔ بشیر ریاض یقیناً اپنی تحریروں سے میری والدہ کی جراتمندانہ اور بے پایاں خدمات کی حقیقی عکاسی کر سکتے ہیں۔”

مزید برآں، بلاول بھٹو زرداری نے 2 اپریل 2012ء کو بشیر ریاض پر آرٹیکل لکھا جس کا عنوان ‘Bash’ a walking history of Bhutto family” تھا۔ اس آرٹیکل کو آپ آرٹیکل ہٰذا کے آخر میں پڑھ کر بخوبی جان سکتے ہیں کہ بشیر ریاض کی جمہوریت کے لیے خدمات کو بھٹو خاندان کتنی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے بشیر ریاض کے بارے میں لکھا کہ “بشیر ریاض میں بے شمار خوبیاں ہیں۔ یہ بہت قابلِ اعتماد دوست اور ساتھی ہیں۔ ان کی دشمنی اور ان سے دشمنی لوگوں پر بڑی بھاری پڑتی ہے مگر وہ دل میں کچھ نہیں رکھتے، تلخیوں کو بھلا دیتے ہیں اور دوسروں کی کوتاہیوں پر درگزر کر لیتے ہیں۔”

مندرجہ ذیل میں ذوالفقار علی بھٹو شہید، محترمہ نصرت بھٹو، محترمہ بینظیر بھٹو شہید، آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی بشیر ریاض کے ساتھ خط و کتابت اور ان کے بارے میں خیالات سے واضح ہے کہ بھٹو خاندان انھیں کس قدر احترام کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔


شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ