بریکنگ نیوز

انتخابات 2018 کے انعقاد کیلئے ابھی کسی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا، الیکشن کمیشن

184154_4782312_updates-1.jpg

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 25 یا 26 جولائی کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ انتخابات 2018 کے انعقاد کے لیے کسی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق انتخابات 2018 کے انعقاد سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں اور اس حوالے سے کسی تاریخ پر غور بھی نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز ذرائع کے حوالے سے رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخاب 2018 کے انعقاد کے لیے دو مجوزہ تاریخوں یعنی 25 یا 26 جولائی پر غور شروع کردیا ہے، جس میں سے ایک تاریخ کا حتمی فیصلہ جلد کرلیا جائے گا۔

عام انتخابات جولائی کی 25 یا 26 تاریخ کو کرانے پر غور

یاد رہے کہ عام انتخابات کی تاریخ طے ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے سمری صدر مملکت ممنون حسین کو بھیجی جاتی ہے، جن کی منظوری کے بعد عام انتخابات کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کیا جاتا ہے۔

گذشتہ روز ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن اس وقت صدر مملکت کو بھجوائی جانے والی سمری پر کام کررہا ہے اور پولنگ کے لیے 25 یا 26 جولائی کی تاریخ زیر غور ہے۔

یہ بھی بتایا گیا تھا کہ یہ سمری رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں منظوری کے لیے صدر مملکت کے پاس بھیج دی جائے گی اور سمری کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن مئی کے آخر یا جون کے پہلے ہفتے میں الیکشن شیڈول جاری کرے گا۔

موجودہ حکومت کی آئینی مدت جون کے مہینے میں ختم ہورہی ہے جس کے بعد اسمبلیاں تحلیل کرکے نگراں حکومت قائم کی جائے گی جو قانون کے مطابق 90 روز کے اندر انتخابات کرانے کی پابند ہوتی ہے۔

تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے عام انتخابات وقت پر کرانے پر اتفاق کیا ہے اور امید یہی کی جارہی ہے کہ انتخابات اپنے وقت پر ہوجائیں گے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ