بریکنگ نیوز

کانز میں پاکستان کی نمائندگی، فرانسیسی سفارتخانے کا ماہرہ کیلئے خصوصی پیغام

184234_8984565_updates.jpeg

فرانسیسی سفارتخانے نے خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کو 71 ویں سالانہ کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر نیک خواہشات کا پیغام بھیجا ہے۔

ماہرہ خان بھارت سمیت کئی ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں اور اب وہ فرانس کے شہر کانز کے 71 ویں فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گی۔

پاکستان میں واقع فرانسیسی سفارتخانے نے بذریعہ ٹوئیٹ ماہرہ خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا ’ماہرہ ہمیں یقین ہے کہ آپ ریڈکارپٹ پر نہیں لڑکھڑائیں گی۔‘

ماہرہ خان 71 ویں کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گی

اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ’میرے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ میں بین الاقوامی فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کروں گی‘۔

ان کا کہنا تھا، ‘ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ آپ اس فیسٹیول میں شرکت کے لیے پرجوش ہوں گی جب کہ مجھے ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ میں پاکستان ٹیم کی کھلاڑی ہوں جو اکیلی ہوں‘۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ ‘میں کانز فلم فیسٹیول کے لیے جہاں پرجوش ہوں وہیں بہت زیادہ گھبرائی ہوئی بھی ہوں۔’

انہوں نے بتایا کہ ‘اگر میں اس کے لیے تیاری کرچکی ہوتی تو اتنی پریشان نہیں ہوتی لیکن اب تک کچھ نہیں پتہ کہ کیا پہنوں گی، سب کچھ کیسے ہوگا۔’

واضح رہے کہ سالانہ کانز فلم فیسٹیول میں ہالی وڈ اور بالی وڈ کے بڑے نام شرکت کرتے ہیں۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ