بریکنگ نیوز

چیئرمین نیب کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، نواز شریف

184264_898977_updates.jpg

اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، آمروں کے دور میں بھی ایسا نہیں دیکھا جو آج ہورہا ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے کمرے میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کے دوران نواز شریف نے کہا کہ چیئرمین نیب کی جانب سے جاری ہونے والا اعلامیہ چھوٹا نہیں بلکہ کافی سنجیدہ معاملہ ہے اور اس معاملے پر ہم نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے جس کا مقصد چیئرمین نیب کا معاملہ زیربحث لانا ہے۔

میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر نواز شریف کے خلاف جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا، نیب کی وضاحت

نواز شریف نے کہا کہ مجھے وزارت عظمیٰ سےمحروم کیا گیا، پارٹی صدارت سے تاحیات نااہلی کا فیصلہ بھی صادر کردیا گیا، جو یہ سب کر رہے ہیں ان کا کام ہے کہ وہ ملک سے متعلق سوچیں۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چیرمین نیب کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، یہ چھوٹا نہیں بلکہ کافی سنجیدہ معاملہ ہے، اس سے زیادہ اب حالات کیا خراب ہوں گے، آمروں کے دور میں بھی ایسا نہیں دیکھا جو ہو رہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد نے کہا کہ موجودہ حالات پر گزشتہ روز وزیراعظم سے بات ہوئی ہے، آج پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی پر بات ہوگی۔

چیئرمین نیب شواہد لائیں، ورنہ کھلے عام معافی مانگیں اور استعفیٰ دیں: نوازشریف

نواز شریف نے احتساب عدالت میں معنی خیز گفتگو اور ساتھ ہی ایک واقعہ بھی سنا دیا کہ ’راجن پور کے ایس پی نے سپاہی سے کہا، تھانے میں صفائی نہیں ہوئی، تیرا تبادلہ کردوں گا، سپاہی نے برجستہ جواب دیا کہ جناب جو مرضی کریں، راجن پورکے آگے کوئی تھانہ نہیں اور سپاہی سے نیچے کوئی رینک نہیں ہے‘۔

واضح رہےکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میاں نوازشریف کو نیب کی جانب سے نوٹس پر چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ میں طلب کرکے تفتیش کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ