بریکنگ نیوز

لندن: چہرے کی شناخت والی ٹیکنالوجی کے 98 فیصد نتائج غلط

184379_3853014_updates.jpg

حال ہی میں چہرے کی شناخت یعنی فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی کا خوب چرچا ہوا، لیکن یہ ٹیکنالوجی اتنی بھی درست نہیں اور لندن کی سب سے بڑی پولیس فورس کے زیر استعمال سافٹ ویئر کے نتائج مایوس کن نکلے۔

دی انڈیپنڈنٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق لندن کی میٹرو پولیٹن پولیس سسٹم نے 104 الرٹس پروڈیوس کیے، جن میں سے بعد میں صرف 2 الرٹ درست نکلے، یعنی 98 فیصد نتائج غلط تھے۔

ان نتائج کی روشنی میں پولیس فورس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بائیو میٹرک سسٹم فی الحال استعمال کے لیے فٹ نہیں ہے، کیوں کہ ان الرٹس کو دو بار چیک کیا گیا، جس کے بعد یہ نتائج سامنے آئے ہیں۔

فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے لوگوں کے چہروں کو ایک ویڈیو فیڈ میں اسکین کیا جاتا ہے اور ان کا موازنہ پہلے سے ریفرنس لائبریری میں موجود یا واچ لسٹ میں شامل تصاویر سے کیا جاتا ہے۔

برطانیہ کے بائیومیٹرک کمشنر پروفیسر پال وائلز کے مطابق اس ٹیکنالوجی کی فوری طور پر ضرورت تھی، تاہم انہوں نے کہا کہ مجھے یہ سن کر حیرت نہیں ہوئی کہ اس کے نتائج ابھی درستگی کے بہت قریب نہیں ہیں اور واضح طور پر یہ ٹیکنالوجی ابھی استعمال کے قابل نہیں ہے۔

چین میں ‘فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی’ کی مدد سے چوروں کو پکڑا جانے لگا

واضح رہے کہ چین میں بھی اس ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے اور کامیاب آزمائش کے بعد اب جدید کیمروں کی مدد سے چوروں کو بھی پکڑنا شروع کردیا گیا۔

گزشتہ ماہ چین کے شہر نانچنگ جیانگشی میں ‘فیشل ریکگنیشن’ ٹیکنالوجی سے لیس کیمروں کی مدد سے کنسرٹ میں شرکت کرنے والے ایک چور کو گرفتار کیا گیا، 60 ہزار افراد کے مجمع میں جب اسے حراست میں لیا گیا تو وہ خود ہکا بکا رہ گیا۔

فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی سے لیس کیمروں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو استعمال کیا جاتا ہے، جو چہرے کو اسکین کر کے اس کی پہچان اور ذاتی معلومات فراہم کرتا ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ