بریکنگ نیوز

سعودی عرب میں آج رمضان المبارک کا چاند دیکھا جائے گا

184438_9555225_updates.jpg

ریاض: سعودی عرب میں آج 29 شعبان کو رمضان المبارک کا چاند دیکھا جائے گا۔

سعودی سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام الناس کھلی آنکھ یا خصوصی آلات سے چاند نظر آنے کی شہادت سپریم کورٹ میں رجسٹر کرائیں۔

سپریم کورٹ کی جانب سے چاند دیکھنے سے متعلق رویت ہلال کی نجی کمیٹیوں کو بھی تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔

سعودی عرب میں آج چاند کی رویت سے متعلق مختلف رائے سامنے آرہی ہیں، چاند کی شہادتیں ملنے کے بعد سپریم کورٹ ماہ رمضان المبارک کا اعلان کرے گی۔

سعودی عرب میں المجمعہ یونیورسٹی کے فلکیاتی ادارے کے مطابق آج چاند شام 6:35 پر 286 درجہ شمال مغرب میں غروب ہو جائے گا جب کہ سورج 6:36 پر غروب ہوگا، اس طرح غروب آفتاب کے وقت ہلال کی عمر 3 گھنٹے 48 منٹ ہوگی۔

المجمعہ یونیورسٹی کے سیکریٹری اور فلکیاتی رصد گاہ کی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر مسلم بن محمد الدوسری کے مطابق 30 شعبان 1439ہجری بمطابق 16 مئی 2018ء کو سورج شام 6:36 پر 291 درجے پر غروب ہوگا اور ہلال 290 درجے پر شام 7:40 پر غروب ہوگا۔

اس طرح ہلال غروبِ آفتاب کے تقریباً 64 منٹ بعد غروب ہوگا، اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ رمضان المبارک کے سلسلے میں رویت ہلال سائنسی طور پر آج ممکن نہیں اور پہلا روزہ جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ