بریکنگ نیوز

ڈیٹا لیکس اسکینڈل کے بعد فیس بک نے 200 ایپس معطل کردیں

184443_6986207_updates.jpg

فیس بک کمپنی ڈیٹا لیکس اسکینڈل کے بعد انتہائی محتاط ہوگئی ہے اور صارفین کا اعتماد بحال کرنے کے لیے سیکیورٹی کے سخت اقدامات کر رہی ہے۔

ان ہی اقدامات کے سلسلے میں فیس بک نے اُن 200 ایپس کو معطل کردیا ہے جو صارفین کا ڈیٹا بغیر اجازت غیر قانونی طور پر استعمال کر رہی تھیں۔

فیس بک بلاگ پوسٹ کے مطابق کمپنی نے ایک ہزار سے زائد ایپس کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے، جس کے دوران یہ معلوم کیا جارہا ہے کہ صارفین کا فیس بک ڈیٹا کون کون غلط جگہ پر استعمال کر رہا ہے۔

فیس بک کے مطابق ہر اُس ایپ کو بند کیا جارہا ہے جس نے ڈیٹا غیر قانونی طور پر استعمال کیا ہے۔

ان سلسلے میں اب تک 200 ایپس کا انکشاف ہوا ہے جب کہ اب بھی کئی ایپس کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

ڈیٹا لیکس: فیس بک کے پاس موجود ذاتی ڈیٹا کے بارے میں جاننا بہت آسان

فیس بک پروڈکٹ کے نائب صدر آرکی بونگ نے بلاگ میں لکھا کہ ڈیٹا کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں جس کے لیے تحقیقات زور و شور سے جاری ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ‘ہماری ایک بڑی ٹیم ہے جو اندرونی اور بیرونی طور پر تحقیقات کر رہی ہے تاکہ دیگر ایپس کے حوالے سے بھی جلد معلومات حاصل کی جاسکیں’۔

واضح رہے کہ تمام تحقیقات بانی فیس بک مارک زکر برگ کے مارچ میں صارفین سے کیے گئے وعدے کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں تاکہ کیمبرج اینالیٹکا کی وجہ سے صارفین کے بھروسے کو جو دھچکا لگا ہے، اسے دوبارہ بحال کیا جاسکے۔

تحقیقاتی ٹیم نہ صرف ایپس پر کڑی نظر رکھ رہی ہے بلکہ صارفین کے دوستوں پر بھی نظر رکھی جارہی ہے تاکہ کسی قسم کی معلومات کے غلط استعمال کو روکا جاسکے۔

فیس بک پر ایک آپشن کے ذریعے انتہا پسندوں کو ایک دوسرے سے ملانے کا الزام

یاد رہے کہ فیس بک کو ڈیٹا لیکس اسکینڈل کے بعد “Suggested Friends” آپشن کے ذریعے بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ماہرین نے 96 ممالک میں گزشتہ 6 ماہ میں بننے والے داعش کے ایک ہزار اکاؤنٹس کا تجزیہ کرنے کے بعد اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیس بک نے دہشت گرد تنظیم کے ارکان کو اپنے “Suggested Friends” آپشن کے ذریعے ایک دوسرے سے متعارف کرایا اور ان کے نیٹ ورک کے پھلنے پھولنے میں مدد فراہم کی۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ