بریکنگ نیوز

کل رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات، کراچی میں پہلا ہفتہ بھی گرم ہوگا

184467_6076920_updates.jpg

کراچی: محکمہ موسمیات نے ملک میں کل رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قومی امکانات ظاہر کیے ہیں جب کہ کراچی میں رمضان کا پہلا ہفتہ گرم ہونے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوگا۔

غروب آفتاب کے بعد چاند 61 منٹ تک آسمان پر رہےگا: محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ ملک میں کل رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قومی امکانات ہیں۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات خالد محمود کے مطابق سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں مطلع صاف ہونے کے باعث چاند دکھائی دے گا، خیبر پختون خوا اور اسلام آباد میں کل موسم ابرآلود ہوگا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے چاند کی پیدائش 15 مئی کوشام 4 بج کر 49 منٹ پر ہو جائے گی، 16 مئی کو غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے 45 منٹ ہوگی، کل کراچی میں غروب آفتاب 7 بج کر10منٹ پر ہوگا، چاند غروب آفتاب کے بعد 61 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا، رات 8بج کر 11منٹ پر یکم رمضان کا چاند غروب ہو جائے گا۔

کراچی میں رمضان کا پہلا ہفتہ گرم رہنے کی پیشگوئی
دوسری جانب محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی میں رمضان کا پہلا ہفتہ گرم رہنے کا امکان ہے، پہلے ہفتے میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ رمضان کے پہلے ہفتے میں شمال مغربی ہوائیں چل سکتی ہیں، کراچی میں شام کے اوقات میں سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں سعودی عرب میں رمضان المبارک کاچاند دیکھنے کیلئے اجلاس آج ہوگا جب کہ امریکا اور کینیڈامیں اسلامی کیلنڈر کے مطابق پہلا روزہ بدھ کو ہوگا۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ