بریکنگ نیوز

سندھ حکومت کے غریب مریضوں کے لئے اقدامات

DHXTq6cXkAAstq2.jpg

این آئی سی وی ڈی، غریب مریضوں کے لئے مسیحا سے کم نہیں
تحریر مجیب آزاد
میرے والد صاحب پچھلے دو سال سے دل کے عارضہ میں مبتلا تھے،
پچھلے دو سالوں سے مختلف پرائیویٹ اسپتالوں کے چکر لگاتے رہتے تھے اور دوائیوں پر گزارا کر رہے تھے لیکن تکلیف میں کوئی کمی نہیں آ رہی تھی، تکلیف مسلسل بڑھتی جا رہی تھی آغا خان والوں نے اینجیوپلاسٹی کرنے سے انکار کر دیا کہ بہت کم چانسز ہیں کامیابی کے اور ہماری پریشانی میں مزید اضافہ ہو چکا تھا، میرے انکل ربنواز بلوچ نے مشورہ دیا کہ NIC❤D کراچی میں چیک اپ کروانے کے لیے آ جائیں اور ہم کراچی چلے گئے وہاں پر اسپتال میں موجود سہولیات وہ بھی بلکل مفت دیکھ کر حیران ھوگئے کہ کیا یہ واقعی حقیقت ہے یا خواب کہ اتنے مہنگے ٹیسٹ فری میں ہو رہے تھے وہ بھی بہت جلدی میں، خیر مختلف ٹیسٹ ہوئے جن میں لیتھیم اسکین اور مختلف مہنگے ٹیسٹ بھی شامل تھے جو ایک دن میں ہو گئے اور اگلے دن رپورٹس بھی آ گئی جن میں دل کے دو وال مکمل بند تھے اور ایک بیس پرسنٹ کام کر رہا تھا، ڈاکٹرز نے رپورٹس دیکھ کر بائی پاس سرجری تجویز کی اور ساتھ میں آپشن بھی دیا کہ بائی پاس سکھر NIC❤D میں بھی ہو سکتا ہے اگر آپ وہاں سے کروانا چاہتے ہیں تو وہیں سے کروالیں چونکہ سکھر ہمیں نزدیک پڑتا تھا تو ہم نے سکھر کو تجویز کیا لیکن دل میں تھوڑی سی پریشانی تھی کہ شاید سکھر میں وہ سھولیات نہ ہوں جو کراچی میں موجود ہیں، اسی کشمکش میں ہم واپس کراچی سے روانہ ہوئے لیکن جب ہم نے سکھر NIC❤D پہنچے تو حیرانگی کی حد نہ رہی اسپتال کے اندر کے مناظر ایسے تھے کہ سوچ ہے آپ کی، خوبصورت بلڈنگ اور سنٹرل ایئرکنڈیشنڈ اسپتال نہایت ہی کوآپریٹو اسٹاف جو جگہ جگہ رہنمائی کے لیے کھڑا تھا، والد صاحب کی انٹری کرنے کے بعد مجھے باہر بھیج دیا کہ آپ انتظار کریں، تین چار گھنٹہ انتظار کرانے کیبعد مجھے اندر بلایا گیا اور اس وقت ابو کے مختلف ٹیسٹ ہو چکے تھے جن کے بارے میں ڈاکٹر نے مجھے بریف کیا اور انیجیوگرافی تجویز کی جو ہم نے پہلے کرائی ہوئی تھی پر اس کی سی ڈی ہمارے پاس موجود نہیں تھی جس پر ڈاکٹرز نے فوری انجیوگرافی کرنے کے لیے میرے سے سگنیچر مانگے اور ابو کو اینجیوگرافی روم میں لے گئے اور مجھے باہر بھیج دیا دو گھنٹہ کیبعد ابو کو سی سی یو (CCU) میں شفٹ کردیا اور بائی پاس کے لیے میرا اجازت نامہ مانگا اور اگلی شام کو ابو کا بائی پاس ہو چکا تھا، اکثر اسپتالوں میں مریض کے ساتھ اٹینڈنس ہوتا ہے پر یہاں پر ایسا کچھ نہیں تھا، مریض کے لواحقین دن میں صرف دو دفعہ مریض کے ساتھ مل سکتے ہیں اس کے علاوہ مریض اسپتال والوں کے حوالے ہوتا ہے جس میں مریض کا کھانا، پینا، اور باقی حاجات سب اسٹاف کی زمینداری ہے جس کو وہ لوگ خوشی خوشی نبھاتے ہیں، ایک دن ایسا ہوا کہ صبح کے وقت میں ابو سے ملنے گیا تو ابو نے کہا کہ پانی ختم ہوگیا ہے تو میں نے فوراً سے پانی منگوا کر اندر لیجانے لگا تو سیکیورٹی گارڈ نے روک دیا کہ آپ نہیں لیکر جا سکتے جس پر کافی بحث مباحثہ کیبعد میں پانی لیجانے میں کامیاب ھوگیا، پانی تو میں نے پہنچا دیا مگر تھوڑی دیر بعد ایڈمن نے مجھے بلوالیا اور پانی لیجانے پر مجھے لکھت میں معافی مانگنے اور اپنی غلطی تسلیم کرنے کو کہا اور دوبارہ ایسی حرکت نہ کرنے کی یقین دہانی لی اس طرح میری جان چھوٹی،
ابو ریکوری وارڈ میں ریکور ہو رہے تھے ابو کے ساتھ چار اور مریض تھے جن کا بائی پاس ہوا تھا جن میں سے ایک مریض حاجی تنویر جو پتوکی سے آیا ہوا تھا، ایک سعاداللہ جو سبی سے اور ایک محمد بخش جن کا تعلق رحیم یار خان اور محمد خان جو کشمور کے رہنے والے تھے تمام مریض اور ان کے لواحقین بلاول بھٹو کا نام لیکر دعائیں دیتے تھے، دعائیں دیتے بھی کیوں نا جس آپریشن پر لاکھوں روپے اور ڈھیر ساری مشکلات پیش آنا تھی وہ بغیر کسی مشکل کے فری میں جو ہو رھا تھا،
میرے ابو ٹوٹل دس دن اسپتال میں رہے اور ہمارا ایک روپیہ بھی اسپتال انتظامیہ نے خرچ ہونے نہیں دیا اور ڈسچارج کرتے وقت ایک ھفتہ کی دوائی بھی دی اور کارڈ بنا کر دیا جس پر ہماری انٹری دوبارہ آسانی سے ہوسکتی ہے، یقین مانیں اسپتال میں آنے اور جانے والوں کی زبان پر بیشمار دعائیں سننے کو ملتی تھی “بھلا ہو بلاول کا، بھلا ہو بینظیر کے بیٹے کا”

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ