بریکنگ نیوز

بونی کپور سری دیوی کی موت کے بعد’مسٹر انڈیا‘ کے سیکوئل سے دستبردار

184479_4030146_updates.jpg

بالی وڈ اداکارہ سری دیوی کے انتقال کے بعد ان کے شوہر فلمساز بونی کپور نے شہرہ آفاق فلم ’مسٹر انڈیا‘ کا سیکوئل بنانے کا ارادہ ترک کرلیا۔

آنجہانی اداکارہ سری دیوی نے بھارتی فلم نگری پر تقریباً دو دہائیاں راج کیا اور کئی سپر ہٹ فلمیں دیں۔

اداکارہ کی اپنے دیور انیل کپور کے ساتھ فلم ’مسٹر انڈیا‘ کا شمار بھی شہرہ آفاق فلموں میں ہوتا ہے جو آج بھی مداحوں کے ذہن پر نقش ہے۔

سری دیوی کی آخری رسومات ادا کردی گئیں

فلم ’مسٹر انڈیا‘ میں انیل کپور، امریش پوری اور سری دیوی نے مرکزی کردار کیا تھا جسے ناصرف بے حد پسند کیا گیا بلکہ اپنے وقت کی اچھی کمائی والی فلم بھی بن گئی تھی۔

ماضی کی سپر ہٹ فلم کو بونی کپور نے پروڈیوس کیا تھا جس کی ہدایت کاری کے فرائض شیکھر کپور نے سر انجام دیئے تھے جب کہ پروڈیوسر بونی کپور نے چند سال قبل فلم کے مرکزی کرداروں انیل کپور اور سری دیوی کے ساتھ سیکوئل بنانے کا اعلان کیا تھا جس میں سلمان خان اور ارجن کپور کی انٹری بھی شامل تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے سیکوئل کی تیاریاں کی جارہی تھیں لیکن اب سری دیوی کی اچانک موت سے یہ تیاریاں ختم کردی گئی ہیں اور فلمساز بونی کپور اور ان کے بھائی انیل کپور نے فلم بنانے کا ارادہ ترک کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلمسازوں کا کہنا ہے کہ سری دیوی کے بغیر سیکوئل بنانے کا کوئی مطلب نہیں ہے کیوں کہ ان کے بنا سیکوئل ویسے ہی ہے جیسے نرگس کے بنا ’مدر انڈیا‘ یا تاج محل کے بنا آگرہ بنانا۔

یاد رہے کہ ’مسٹر انڈیا‘ کے دو مرکزی کردار امریش پوری اور سری دیوی دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں جب کہ یہ فلم 1987 میں ریلیز ہوئی تھی۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ