بریکنگ نیوز

لاہور میں اورنج ٹرین کا آزمائشی سفر، شہری بغیر ٹکٹ لطف اندوز ہو سکیں گے

184510_8042094_updates.jpg

لاہور کو ایک نئی پہچان دینے والی اورنج لائن میٹرو ٹرین آج آزمائشی سفر شروع کرے گی اور شہری بغیر ٹکٹ بھی لطف اندوز ہوں گے۔

لاہور میں اورنج ٹرین آج دوسری مرتبہ آزمائش کے لیے ٹریک پر آئے گی جس کے لیے شہری بغیر ٹکٹ حاصل کیے ڈیرہ گجراں سے لکشمی چوک تک سفر کریں گے۔

اورنج ٹرین کے آزمائشی سفر کے لیے مختلف اسٹیشنز کو سجا دیا گیا ہے اور ٹریک کے اطرف رنگا رنگ پودے رکھے گئے ہیں جو دلکش منظر پیش کررہے ہیں۔

ڈیرہ گجراں سے چلنے والی اورنج ٹرین لکشمی چوک پہنچے گی جہاں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جلسے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف خطاب کریں گے۔

اورنج ٹرین منصوبے کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین خواجہ احمد حسان نے بتایا کہ اس سے قبل 26 فروری کو ٹرین آزمائشی طور پر چلائی گئی تھی تاہم اس وقت سفر بہت محدود تھا تاہم آج ہونے والے آزمائشی ٹرائل میں ٹرین 11 کلو میٹر سفر طے کرے گی۔

ٹرین کے کرائے سے متعلق خواجہ احمد حسان نے بتایا کہ اس حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

اورنج ٹرین منصوبے کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین کا مزید کہنا ہے کہ منصوبے کا 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور ہائیکورٹ کے سامنے انڈر گراؤنڈ اسٹیشن کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ