بریکنگ نیوز

اصغر خان کیس: سابق آرمی چیف اسلم بیگ تحقیقاتی کمیٹی میں پیش

184516_3770685_updates.jpg

اسلام آباد: اصغر خان کیس کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اسد درانی کو طلب کرلیا جس پر مرزا اسلم بیگ کمیٹی میں پیش ہوگئے۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ ہفتے اپنے فیصلے میں حکومت کو اصغر خان کیس پر عملدرآمد کا حکم دیا تھا اور کہا تھا کہ وفاقی حکومت اور ایف آئی اے کیس کے فیصلے کی روشنی میں قانون کےمطابق کارروائی کریں۔

سپریم کورٹ کا وفاقی حکومت کو اصغر خان کیس کے فیصلے پر عملدرآمد کا حکم

جیونیوز کےمطابق اصغر خان کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس میں ایف آئی اے کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ اور سابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی اسد درانی کو آج تحقیقات کے لیےطلب کیا۔

سابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ کمیٹی میں پیش ہونے کے لیے اسلام آباد میں ایف آئی اے کے ہیڈ کوارٹر پہنچے جب کہ اسد درانی کے بھی آج پیش ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ مرزا اسلم بیگ اور اسد رانی کو ایف آئی اے کی تحقیقاتی کمیٹی نے گزشتہ روز آج طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے احسان صادق تحقیقاتی کمیٹی کی سربراہی کررہے ہیں جب کہ کمیٹی میں ڈاکٹر عثمان انور، ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر رضوان اور قانونی معاونت کے لیے ڈائریکٹر لاء علی شیر جاکھرانی بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

اصغر خان کیس: ایف آئی اے نے تحقیقات کیلئے کمیٹی کے سربراہ کا تعین کرلیا

ذرائع نےبتایا کہ ڈاکٹر عثمان انور پہلے بھی کیس میں بیانات لے چکے ہیں لیکن احسان صادق آج دوبارہ مرزا اسلم بیگ اور اسد درانی کے بیانات لیں گے۔

ذرائع کے مطابق مرزا اسلم بیگ سے پوچھا جائے گا کہ رقم کیسے آئی؟ کس کے حوالے کی؟ یہ فیصلہ کس سطح پر کیا گیا؟ کون کون اس میں ہمراہ تھا؟ کس کس سیاستدان کو پیسے دینے کا فیصلہ ہوا؟ اور اس کا مقصد کیا تھا؟۔

ذرائع کا بتاناہےکہ تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے اسد درانی سے پوچھا جائے گاکہ پیسوں کا انتظام کس نے کیا اور پیسے کہاں سے آئے؟ کس طرح بانٹے گئے؟

ذرائع کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی دیگر سیاستدانوں کو بھی طلب کرے گی۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ