بریکنگ نیوز

اسرائیلی سرحد پر مظاہرے غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے تک جاری رہیں گے، حماس رہنما

184505_3202305_updates.jpg

غزہ سٹی: حماس کے وزیر صحت باسم النعیم نے غزہ کا چاروں طرف سے گھیرا فوری اور غیر مشروط طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی سرحد پر مظاہرے غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے تک جاری رہیں گے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں باسم النعیم نے بتایا کہ آج اسرائیلی حملوں میں دو فلسطینی شہید اور 400 سے زائد زخمی ہوئے۔

باسم النعیم نے بتایا کہ ہزاروں فلسطینی اب بھی اسرائیلی سرحد پر جمع ہیں جبکہ 60 شدید زخمیوں کو مصر سرحد سے داخلہ نہیں دے رہا۔

فلسطینیوں کے احتجاج پر اسرائیلی بربریت کی تصویری جھلکیاں

انہوں نے بتایا کہ اسرائیل نے 12 صحافیوں کو بھی جان بوجھ کر نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ دو روز کے دوران فائرنگ سے 60 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔

14 مئی کو غزہ کی پٹی پر مقبوضہ بیت المقدس میں امریکی سفارتخانے کی منتقلی کے فیصلے کے خلاف احتجاج میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے شرکت کی تھی۔

تاہم اسرائیلی فوج نے احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کردی جس سے معصوم بچوں سمیت 60 سے زائد افراد شہید اور 2700 سے زائد زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ 30 مارچ سے شروع ہونے والی تازہ ترین فلسطینی تحریک میں اب تک 100 کے قریب فلسطینی شہید اور 10 ہزار 500 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

فلسطینیوں پر مظالم: ترکی کی پاکستانی وزیراعظم کو او آئی سی اجلاس میں شرکت کی دعوت

پاکستان کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جمعہ 18 مئی کو ‘یوم یکجہتی فلسطین’ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ترکی نے 18 مئی کو غزہ کی صورتحال پر او آئی سی کا غیر معمولی اجلاس بلا لیا ہے، جس میں پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کریں گے۔

جبکہ سعودی عرب کی درخواست پر عرب لیگ کا اجلاس بھی بلایا گیا ہے،جو جمعرات (17 مئی) کو قاہرہ میں ہوگا۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ