بریکنگ نیوز

دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں شہید کرنل سہیل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

184556_5917415_updates.jpg

راولپنڈی: کوئٹہ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونےوالے کرنل سہیل عابد کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

شہید کرنل سہیل عابدکا تعلق پنجاب کے علاقے وہاڑی سے تھا جو گزشتہ شب بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں خفیہ اطلاع پر ہونے والے آپریشن کے دوران شہید ہوئے۔

شہید کی نماز جنازہ جنرل ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ادا کی گئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ، سول و فوجی افسران اور شہید کے رشتے داروں نے شرکت کی۔

بعد ازاں شہید سہیل عابد کو بارہ کہو کے قریب گاؤں بوبری میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ’جب بھی میرا کوئی جوان شہید ہوتا ہے لگتا ہے میرے جسم کاایک حصہ جدا ہوگیا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’وہ رات گزارنا میرے لیے بہت مشکل ہوتی ہے، ہم وطن کے دفاع کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی کے لیے پرُ عزم ہیں‘۔

قبل ازیں شہید سہیل عابد کے جسدِ خاکی کو ویہاڑی میں ان کے آبائی گاؤں پہنچایا گیا تھا اور وہاں بھی ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔

نماز جنازہ میں ان کے عزیز و اقارب، اہل علاقہ، پاک فوج اور سول افسران نے شرکت کی۔

شہید کرنل سہیل عابد — فوٹو: آئی ایس پی آر
کرنل سہیل عابد شہید کے سوگواروں میں 3 بیٹیاں اورایک بیٹا شامل ہیں، شہید کے گھر پر تعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔

شہید کرنل کےبھائی اور والد کا کہنا ہےکہ سہیل عابد نے قوم کے لیے قربانی دی، ان کی شہادت پر سرفخر سے بلند ہے۔

وزیراعظم کا اظہار افسوس
دوسری جانب وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بلوچستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے کرنل سہیل عابد کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

وزیراعظم کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ بہادر افواج سرزمین پاک سے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک پر عزم ہو کر لڑتی رہیں گی، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شہید کرنل سہیل کے اہلخانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور شہید کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم بطور قوم بزدل دشمن کے خلاف سینہ سپر اور متحد ہیں، دھرتی کی حفاظت کے لیے اپنے خون کی بھاری قربانیاں دیں جس کی کوئی مثال نہیں۔

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، لشکر جھنگوی بلوچستان کے سربراہ سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

یاد رہے کہ گزشتہ روز آپریشن ردالفساد کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کلی الماس میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں لشکر جھنگوی بلوچستان کے سربراہ سمیت تین دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ملٹری انٹیلجنس کے کرنل سہیل عابد شہید جبکہ 4 جوان زخمی ہوگئے تھے جن میں سے دو کی حالت تویشناک بتائی جاتی ہے۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ