بریکنگ نیوز

کچھ ووٹ اور ووٹر کی عزت کے بارے میں

s_184626_122423_updates.jpg

کس ووٹ اورکس کے ووٹ کو عزت ددو۔۔
تحریر عبد الواحد

یہ ایک عجیب بات ہے کے مملکت خداداد جسکو ایک عوامی تحریک کے ذریعے عوامی نماٸندوں نے عوام کی قوت سے حاصل کیا اسی مملکت میں عوامی نماٸندوں کوآج تلک عوامی پذیراٸی نہ مل سکی۔قاٸد اعظم کو انکی زندگی میں ان کے کارناموں کے اعتراف میں کافر اعظم اور پاکستان کو ایک سازش کے طور پر پیش کیا گیا۔ملک کے پہلےوزیراعظم جناب لیاقت علی خان کو یہودی لابی اور سازشی عناصر قرار دے کر قتل کردیا لیکن آج تک کسی عوامی و مذہبی اجتماع میں ملکی خدمات کے اعتراف میں انکو خراج تحسین نہیں پیش کیا گیا۔ محترمہ فاطمہ جناح جس نے پاکستان کے حصول کی تحریک کےپیش نظر شادی تک سے دستبرداری کی ایوب خان کے خلاف الیکشن لڑنے کے جرم میں کتیا کے گلوں میں انکا نام لکھ کر لٹکایا گیا۔ اور ایوب خان کو دو ڈیم بنانے اور تین دریا انڈیا کے حوالے کرنے کے اعزاز میں فلیڈ مارشل اور محسن پاکستان کے نام سے نوازہ جاتا ہے۔ پاکستان کو دو لخت کرنے والے جنرل یحی کو اس طرح معصوم پیش کیا جاتا ہے جیسے یحیٰ خان اس وقت کسی ریلوے کے پھاٹک کے نگہبان تھے اور انکی آنکھ لگ گٸی اور ریل کھلے پھاٹک سے گزر گٸی۔ جب بعد میں موصوف کوکہا جاتا تھا کے اس طرح بازار نہ جایا کرو کہ کوٸی جوتی نہ لگ جاٸے تو موصوف فرماتے تھے کہ کسی کی کھوتی کو تھوڑا ہتھ لایا ہے۔ اور اج تک کسی ذیشعور آدمی نے جنرل یحیٰ خان کو دوشی نہیں ٹھہرایا۔ساراکا سارا ملبہ ذوالفقار علی بھٹو پے ڈالا جاتا ہےجو ابھی ایوان تک پہنچا ہی نہی تھا۔ پھر ملک میں پہلی مرتبہ ایک عوامی منتخب حکومت وجود میں آتی ہے۔ ٹوٹ پھوٹ بے راہروی کا شکار عوام کو متفقہ آٸین دیاجاتاہے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کیلٸے ایٹمی پروگرام چلایا جاتا ہے، تاریخ گواہ ہے کہ شہید ذوالفقار بھٹو سے کسی نے کہا کہ اس پروگرام کو کیسے سسٹینبل بنایا جاٸے گا۔قاٸد عوام نے تاریخ ساز الفاظ دہراٸے کہ ہم گھاس پھوس کھا کر گزارا کریں گے لیکن اس پروگرام کو چلاٸیں گے۔ اس محسن قوم کو ہاتھی کے کہنے پر رات کی تاریکی میں سولی پر لٹکا دیا جاتا ہے۔ ستم ظریفی اور سازشی عناصرکی کامیابی تو دیکھیں کہ ملک کو اسلامی آٸین دینے والا، قادینیت کو داٸرہ اسلام سے خارج قراردینےوالے قاٸد عوام کی لاش کو برہنہ کر کے دیکھا جاتا ہے کہ کیا اسکی سنت ہوٸی ہے یا کہ نہیں۔
دوسری طرف اسلام کے نام پراقتدارپر قابض ہونے والے ، پورے پاکستان کو چند ڈالر اور یال کی خاطر دوسروں کی ایک نہ ختم ہونے والی انتہا پسندی اور دہشتگردی کی جنگ کے سپرد کرنےوالے آدمی کو جرنیل اسلام کے نام سے گردانا جاتا ہے۔ دوبارہ ایک منتخب حکومت وجود میں آتی ہے پھر چور دروازےسے آٸے مخبوط الحواس جو آج کل ہر گلی کوچے میں شور مچا رہے ہیں کے ووٹ کو عزت دو غیر سیاسی قوتوں کے ساتھ مل کر اس منتخب حکومت پر شب خون مارتے ہیں۔ محترمہ بینظیر بھٹو کی عزت کےخلاف پراپیگنڈے کیٸے جاتےہیں۔ میر مرتضٰی بھٹو شہید کو قتل کردیا جاتا ہے۔تمام پارٹی عہدہ داران کوجیل بند کردیا جاتا ہے۔خود بی بی شہید کو جلا وطن کر دیا جاتا ہے۔اسکے باوجود پھر بھی عوامی جماعت نے reconciliation کی بات کی تھی۔ وہی چور دروازوں سے اکٹھے کٸے جانےوالے لوگ جب دوبارہ خود اقتدار کی راہیں دیکھتے ہیں اور جب انکی تیار کردہ حکومت کو گرایا جاتا ہے اور انہی چور دروازوں سے اکٹھے کیے گٸے لوگوں کو انکے سامنے لا کھڑا کیا جاتا ہے۔ تب بھی وہی عوامی جماعت آگے بڑھ کر ایک تاریخ ساز معاہدے کو وجود میں لاتی ہے اور ایک نٕٸے سیاسی دور کا آغاز کرتی ہے۔وقت کے ڈکٹیر کے خلاف کھڑی ہوتی ہے۔ اپنے ہزاروں کارکنوں کو بند سلاسل کرواتی ہے۔ہے حتٰی کہ اپنی قاٸد کو دہشتگردی کی بھینٹ چھڑواتی ہے پھر بھی کبھی نہ اس سرزمیں پاک کے خلاف بات کرتی ہے نہ سیاسی انتقام کو فروغ دیتی ہے۔
اج کہا جاتا ہے ووٹ کو عزت دو کس ووٹ کو جو آر اوز کی مرہون منت تھا، جو سیاسی اور عوامی جماعتوں کے سیاسی لیڈران اور کارکنان کو غدار اور کافر قرار دے کر لیا گیا تھا۔ عوامی جاعتوں کے سربراہان کو لاہور کی سڑکوں پر گھسیٹنے کے وعدہ پر لیا گیا تھا ۔
میاں صاحب کو اب احساس ہورہا ہے کہ وہ ووٹ کو عزت دو جب پہلی مرتبہ انکے لاڈ پیار کو ٹھیس پہنچی ہے۔جب اسکی مرضی کے ججز بنج پر براجمان نہیں تھے۔جب ایوان اقتدار کی راہتوں کو کوان سے دور کیا گیا۔گیا ۔ جب انکی مرضی اور انا کے خلاف فیصلے آ گٸے ۔اب انکو احساس ہوا جنکےبل بوتےپر منتخب حکومتوں کو گرایا جاتا تھا جب منتخب وزیراعظم کو خون کےآنسوں رلایا جاتاتھا وہ بھی ووٹ کے طاقت سے برسر اقتدار آٸے تھے۔
کاش کے اس وقت ووٹ کی عزت اور تکریم کا خیال کیا جاتا۔
عبدالواحد نمل یونیورسٹی اسلام آباد

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ