بریکنگ نیوز

کیا تبدیلی کی خواھش میرا قصور ھے

184654_8949556_updates-1.jpg

میرا قصور؟
ابوبکر مجاہد Abubakar Mujahid

1977 کے مارشل لاء کے وقت میری عمر دس سال تھی ضیاالحق نے ایک نعرہ بلند کیا مرد مومن مرد حق۔ ضیا الحق ضیا الحق۔ جو بھی یہ نعرہ لگاتا ضیاء کی مجلس شوریٰ کا ممبر بن جاتا۔ ۔ چونکہ میں ضیاء کے اقتدار کی چھتری تلے پروان چڑھ رہا تھا تو میرے ذہن میں ضیاالحق ایک پارسا اور بھٹو غدار اور کرپٹ تھا مگر جیسے جیسے میں شعور کی منزل طے کرتا گیا تو پتہ چلا کہ ضیا تو ایک ڈھونگ تھا اس نے تو ایک لیڈر کو پھانسی چڑھا دیا تو سوچا اپنا پہلا ووٹ پی پی پی کو دونگا۔ جب تیر پر مہر لگانے کی باری آئی تو میرا امیدوار جعفر خان لغاری تھا۔ پی پی پی کی پالیسی سے بدزن ہوا سوچا اس بارکسی اور کو آزمائوں گا تو آی جے آی بنی ووٹ دینے کا وقت آیا تو سائیکل کے نشان پر میرا امیدوار جعفر خان لغاری تھا۔ پھر سائیکل سے میں اتر گیا تو شیر کے نشان میں تبدیلی دیکھی تو نواز شریف کے شیر کے نشان پر میرا امیدوار بھی جعفر خان لغاری تھا پھر مشرف کے نظرئیے کو ووٹ دینے کی باری آئی تو میرے سامنے ق لیگ کی صورت میں جعفر لغاری کھڑا تھا نواز شریف سے دوسری بار پھر شیر کا نشان جعفر خان لغاری کے اڑا۔ اس بار میں نے تہیہ کیا تھا کہ عمران خان کو ووٹ دونگا عمران خان کو ایک باری ملنے چاہیے میں کسی طور جعفر لغاری کو ووٹ نہیں دینا چاہتا تھا مگر آ ج ایک بار پھر میں ناکام ہوا اور جعفر خان لغاری نے پی ٹی آئی کے بلے سے میرے تبدیلی کے نظریات کو چھکا لگا کر بال کو باؤنڈری لائن سے باہر پھینک دی اور میں بے بسی کے ساتھ اپنی تبدیلی کی نظریاتی بال کو ہوا میں جاتا دیکھتا رہا اور سوچتا رہا کہ کم سے کم میرے ووٹ سے نہ تو سوچ میں تبدیلی آسکتی ہے اور نہ ہی میں کبھی اپنا نمائندہ تبدیل کر سکتا ہوں۔
آپ سب سے میرا یہی سوال ہے کہ میرا قصور کیا ہے؟ میں اپنی زندگی میں کبھی اپنے حلقہ میں اپنی مرضی کے نمائندے کو ووٹ دے بھی سکوں گا یا نہیں۔۔۔ ہو سکتا ہے میری طرح بہت سے لوگوں کا یہی مسلئہ ہو۔

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ