بریکنگ نیوز

سندھ بدل رھا ھے

428737_36288005.jpg

‏”سندھ بدل رہا ہے”

مجیب آزاد

کل جب میں نے اپنے ساتھ NIC❤D سکھر میں پیش آنے والے واقعات کو Urdualerts کی مہربانی سے دوستوں تک پہنچایا تو کافی دوست جن کا تعلق پنجاب یا پختونخواہ سے ہے اور ان لوگون نے سندھ نہیں دیکھا ان کے فون کالز اور میسجز آنا شروع ہو گئے اور کافی حیران تھے کہ کیا آپ نے یہ سچ لکھا ہے؟

کیونکہ وہ تو اکثر ٹی وی خبروں اور تجزیوں میں سندھ کے بارے میں جو سنتے رہتے ہیں کہ سندھ تو تیسری دنیا کی ایک ایسی ریاست ہے جہاں پر صرف تھر نما ریگستان ، حکومت نام کی کوئی چیز نہیں اور یوگنڈا اور افریکا جیسے حالات ہیں،  میری تحریر ان کے لیے دکھائے جانے والے حالات کے بلکل ہی برعکس تھی لیکن ان کے پاس اعتبار کرنے کا ایک ہی نکتہ تھا وہ یہ کے ان کو معلوم تھا کہ میرے والد صاحب دل کے مریض ہیں اور ان کا بائی پاس بھی ہونا تھا جس کی کچھ تصاویر جو کہ سرجری سے پہلے کی تھی میں نے اپنے دوستوں سے دعا کی درخواست کے لیے واٹس ایپ کی ہوئی تھی.

میں نے اپنے دوستوں سے کہا کہ بھائی صرف ٹی وی چینلز پر اکتفا نا کریں اور ایک آدھا چکر لگا لیں تو شاید آپ اپنی تسلی کر سکتے ہیں جس پر میرے ایک پٹھان دوست جو بضد تھا کہ مجھے بتائیں کہ آپ کے شہر میں سندھ حکومت (پیپلزپارٹی) نے کیا کام کیا ہے تو مجبوراً مجھے کچھ کام جو نظر آتے ہیں وہ بتانے لگا؛

 *خیرپور میں تعلیمی حساب سے بہت سارے ادارے بنے ہیں جن کی تفصیل تو نہیں لیکن نام درج ذیل ہیں،

1- شاھ عبدالطیف یونیورسٹی 

2- مہران انجنیئرنگ یونیورسٹی کیمپس 

3- میڈیکل کالج

4- ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل کالج

5- خیرپور لاء کالج

6- آئی بی اے خیرپور

7 – پاک ترک اسکول جو سندھ حکومت کے تعاون سے چل رہے ہیں

8- بینظیر بھٹو شھید یونیورسٹی آف ٹیکنیکل اسکلز

9- ایگریکلچرل کالج/ یونیورسٹی

10- وومین کالج

11- گمبٹ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( اس ادارے میں اوپن ھارٹ سرجری ، آنکھوں کے آپریشنز، لیور ٹرانسپلانٹ اور ڈائیلاسز بلکل مفت ہوتے ہیں)

12- خیرپور کیڈٹ کالج

 *صحت کے حوالے سے بھی بہت سارے ادارے بنائے گئے ہیں جن میں؛

1- این آئی سی وی ڈی دل کا اسپتال

2- وومین اینڈ چائلڈ کیئر سینٹر

3- ٹراما سینٹر

4- گمز گمبٹ

5- سول اسپتال کی توسیع

6- فاطمید فائونڈیشن سندھ حکومت کے تعاون سے چلنے والا وومین اسپتال ،

خیرپور شہر کے اندر دو فلائی اورز اور ماڈل بس اسٹینڈ کی تعمیر نے شہر میں موجود ٹریفک جام اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کو بھی کافی کم کیا ہے ،

خیرپور میں تفریح اور کھیلوں کے میدان بھی کافی حد تک آباد ہوئے ہیں جن میں بلاول بھٹو پارک، اوپن ایئر تھیٹر، اور ممتاز گراؤنڈ کی توسیع اور تعمیر، سمیت چھوٹے چھوٹے پارک کی تعمیر نے جہاں شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیا ہے وہیں پر لوگوں کے لیے تفریح کا اہتممام بھی کیا ہے، ان کے علاوہ اور بہت سارے ادارے جو خیرپور میں غریب لوگوں کے لیے بنائے جارہے ہیں جن میں بلاتفریق لوگ فائدہ حاصل کر رہے ہیں، میری بات ابھی پوری نہیں ہوئی تھی کہ میرے دوست نے حقیقتاً یا تنزیہ پر کہا ضرور کہ اگر واقعے بھی اتنے کام ہوے ہیں تو مجھے خیرپور شفٹ ہوجانا چاہیے، 

حقیقتاً جس رفتار سے سندھ کے اندر ادارے بن رہے مجھے یقین ہے کہ کچھ ہی عرصہ میں سندھ کا نقشہ بدل چکا ہوگا لیکن بدلے ہوئے نقشے کو دکھانے کے لیے ہمیں اور ہمارے میڈیا کو حریف بنے بغیر سب دکھانا ہوگا کیونکہ سب اچھا نہیں ہے مگر جو اچھا ہے اس کو دکھانا چاہیے ورنہ مکھی کی طرح صفائی اور اچھائی سے دوری ہمیں کسی اور ڈگر پر لے جائیگی جہاں سے واپسی ناممکن ہے.

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ