بریکنگ نیوز

محترمہ بینظیر بھٹو کا نواز شریف کے نام خط

WhatsApp-Image-2018-05-08-at-4.25.09-PM.jpeg

بی بی کا عالم ارواح سے نواز شریف کے نام فرضی خط
تحریر شہزاد چوھدری
محترم میاں صاحب
امید ہے آپ نے جو بویا تھا وہ کاٹ رھے ہوں گے۔
کلثوم بی بی کا کیا حال ہے۔
کیا کر رھے ہیں آپ آجکل ۔
سنا ہے مریم عدالت کے کٹہرے میں کھڑی ہوئی تو آپ کو بہت تکلیف ہوئی ۔میاں صاحب آپ بہت خوش قسمت ہیں۔آپ کو کیا پتہ دکھ کیا ہوتا ہے
تکلیف کیا ہوتی ہے۔
نہ آپ کا باپ پھانسی چڑھا
نہ آپ کے بھائی کو گولیاں مار کے کسی نے قتل کیا
نہ آپ کی ماں کو کسی نے جیتے جی ماردیا
مجھے نہیں پتہ کہ آپ کی کوئی بہن ہے کہ نہیں۔کاش آپ کی کوئی بہن ہوتی ۔لیکن کوئی بات نہیں ۔آپ کی بیٹی تو ہے۔آپ کو جتنی اپنی بیٹی پیاری ہے،میرے باپ کو بھی میں اسی طرح پیاری تھی۔ میاں صاحب دنیا مکافات عمل ہے۔
آپ کےروحانی باپ نے میرے باپ کو مارا۔پھر آپ نے بھی خلائی مخلوق کے ساتھ مل کے میرا جینا دوبھر کر دیا۔۔
میں جیلوں میں رھی۔
میرا خاوند جیلوں میں رھا۔
آپ نے جھوٹے کیس بنوائے۔
میرے میاں کی زبان کاٹی،گلے پہ بلیڈ مارے۔
مجھے طلاق دلوانے کی کوششیں کیں۔
میں تن تنہا اپنے بچوں کو اٹھا کہ پیشیاں بھگتتی رھی۔۔میرے کردار پہ آپ نے انگلیاں اٹھائیں۔
میری تصاویر ایڈٹ کر کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے شہروں میں پھینکوائیں۔
میاں صاحب کونساظلم تھا جو آپ نے نہیں کیا؟؟؟
میں اکیلی ،نہتی عورت
سب برداشت کرتی رھی۔
اس وقت آپ کو خلائی مخلوق بھی پسند تھی
اس وقت کے بابے رحمتے بھی پسند تھے۔
آپ خلائی مخلوق کی اڑن طشتریوں پہ پھرتے تھے
آپ بابا رحمتوں کے ساتھ بیٹھ کہ سازشیں کرتے تھے۔
میں نہیں گھبرائی
کیونکہ
میں بھٹو کی بیٹی تھی۔
میرا باپ ذوالفقار علی بھٹو تھا۔
آپ تو مرد ہو کہ گھبرا جاتے ہو۔
میں عورت ہو کہ کبھی نہیں گھبرائی۔
میاں صاحب مجھے یاد ہے
جب آپ جدہ گئے تھے۔
معاہدہ تو آپ نے کیا تھا
لیکن آپ جھوٹ بولتے رھے۔۔۔
مانتے ہی نہیں تھے۔
سعودی عرب میں آپ اپنے خاندان کو لے کر پہنچ گئے۔
میاں صاحب وہاں آپ کی اور آپ کے خاندان کی بہت کہانیاں موجود ہیں۔مجھے سب خبر تھی۔لیکن میں نے ان پہ بھی لب کشائی نہیں کی۔اور تاریخ پہ چھوڑ دیا۔
آج آپ کی آہ وبکا دیکھتی ہوں تو افسوس بھی ہوتا ہے
اور ایک اطمینان بھی۔
کہ اللہ کا وعدہ ہے کہ انسان کو اس کے کئے کا بدلہ اسی دنیا میں ملتا ہے۔
میاں صاحب اب آپ اللہ کی پکڑ میں ہو۔
آپ کا تو کوئی بال بیکا نہیں کر سکتا تھا۔کیونکہ جب تک میں تھی آپ کے بال ہی نہیں تھے۔جب آپ نے بال لگوائے تو آپ کے لئے سیاسی میدان خالی تھا۔پھر بھلا کون آپ کا بال بیکا کرتا۔
میاں صاحب
آپ کو کیا کہوں
ان حالات میں آپ کو کیا مشورہ دوں
سنا ہے اب آپ نظریاتی بھی ہو گئے ہیں۔
یقین جانیں
آپ کی باتیں سن کے ہنسی نکل جاتی ہے
ابھی کل آپ کی بیٹی احتساب عدالت میں کومے اور فل سٹاپ بھی پڑھتی رھی۔
میں کھلا کھلا کے ہنس پڑی
پھر افسوس بھی ہوا
کاش آپ نے اپنے بچوں کی تعلیم وتربیت پہ بھی دھیان دیا ہوتا۔آج اس شرمندگی کا تو سامنا نہ کرنا پڑتا آپ کو۔
میاں صاحب
میں تو آپ کے لئے دعا ہی کر سکتی ہوں
اللہ آپ کو ،کلثوم کو اور آپ کے بچوں کو صحت عطاء فرمائے۔
میاں صاحب کوئی بات بری لگی ہو تو پیشگی معزرت
یہ غالب کا شہر آپ کی نظر۔۔۔
یقیناً آپ اسے راحت فتح علی خان کا سمجھتے ہوں گے۔
اصل میں راحت نے اسے گایا ہوا ہے۔
یہ آپ کی نذر۔
کی میرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ
ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا۔

وسلام
آپنے باپ کی
بے نظیر

شہزاد چوہدری/غریب شہر

شیئر کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top

blog lam dep | toc dep | giam can nhanh

|

toc ngan dep 2016 | duong da dep | 999+ kieu vay dep 2016

| toc dep 2016 | du lichdia diem an uong

xem hai

the best premium magento themes

dat ten cho con

áo sơ mi nữ

giảm cân nhanh

kiểu tóc đẹp

đặt tên hay cho con

xu hướng thời trangPhunuso.vn

shop giày nữ

giày lười nữgiày thể thao nữthời trang f5Responsive WordPress Themenha cap 4 nong thonmau biet thu deptoc dephouse beautifulgiay the thao nugiay luoi nutạp chí phụ nữhardware resourcesshop giày lườithời trang nam hàn quốcgiày hàn quốcgiày nam 2015shop giày onlineáo sơ mi hàn quốcshop thời trang nam nữdiễn đàn người tiêu dùngdiễn đàn thời tranggiày thể thao nữ hcmphụ kiện thời trang giá rẻ